حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والے دومسافرین کے قبضہ سے 18 لاکھ روپئے مالیتی سعودی ریال اور درہم ضبط

حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والے دو مسافرین کے قبضہ سے
18 لاکھ روپئے مالیتی سعودی ریال اور یواے ای کے درہم ضبط،کیس درج

حیدرآباد: 02۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں کی چوکسی کے باعث اسمگلنگ کیا جانے والا سونا،غیر ممالک کی کرنسی کے علاوہ دیگر اشیاء کی ضبطی کے واقعات ہر دوسرے دن منظرعام پر آرہے ہیں لیکن ان کی منتقلی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
حیدرآباد ایرپورٹ پر کل یکم ڈسمبر کو کسٹم عہدیداروں نے دوبئی سے ایرانڈیا کی فلائٹ AI 951 کے ذریعہ حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والے والے مسافرین کے قبضہ سے 17 لاکھ 75 ہزار روپئے مالیتی سعودی ریال اور متحدہ عرب امارات کے درہم ضبط کیے ہیں۔

کسٹم عہدیداروں کے مطابق ان دونوں مسافرین کے قبضہ سے اسمگل کیے جارہے 89,500 سعودی ریال اور 2,900 متحدہ عرب امارات کے درہم ضبط کرتے ہوئے ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔