حیدرآباد ایئر پورٹ پر 92 لاکھ 56 ہزار روپئے مالیتی دیڑھ کلوگرام سونا
38 لاکھ روپئے مالیتی 35 آئی فون اوراسمارٹ واچ بھی ضبط
حیدرآباد: 08۔اکتوبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
وہیں محکمہ کسٹمز،حیدرآباد ایئر پورٹ کے عہدیداروں کے مطابق 5 اکتوبر کوٹورنٹو سے آنے والے مسافر کی پروفائلنگ کی بنیاد پر اس کے قبضہ سے 35 آئی فون اور سیمسنگ فونس کے علاوہ سیمسنگ کمپنی کی ایک اسمارٹ واچ ضبط کرلیے گئے۔محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کے مطابق ان ضبط شدہ آئی فونس اور اسمارٹ واچ کی جملہ مالیت 37 لاکھ 70 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔
وہیں 27ستمبر کو ہی حیدرآباد ایئر پورٹ پرمحکمہ کسٹمز کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے قبضہ سے 826 گرام سونا ضبط کیا تھا جس کی مالیت 49 لاکھ 80 ہزار روپئے بتائی گئی تھی۔اسی طرح ریاض سے آنے والے ایک مسافر کےقبضہ سے 27 ستمبر کو ہی محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں نے 14 لاکھ 4 ہزار روپئے مالیتی 233 گرام سونا ضبط کرلیا تھا۔
” یہ بھی پڑھیں "


