تلنگانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کا بِگل بج گیا
ووٹنگ اور گنتی کی تواریخ کا اعلان، تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ اور 3 ڈسمبر کو نتائج
نئی دہلی : 09۔اکتوبر
(سحر نیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
ریاست تلنگانہ کی 119 نشستوں کے لیے ایک ہی مرحلہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 3 ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔اس کے لیے 3 نومبر کو گزٹ جاری کیا جائے گا۔10 نومبر پرچہ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ ہوگی۔13 نومبر کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ 15 نومبر پرچہ نامزدگیاں واپس لینے کی قطعی تاریخ ہوگی۔

⬅️ مدھیہ پردیش جہاں بی جے پی برسر اقتدار ہے کی 230 نشستوں کے لیے 17 نومبر کو ایک مرحلہ میں ووٹنگ ہوگی۔
⬅️ راجستھان جہاں کانگریس اقتدار میں ہے کی 200 نشستوں کے لیے 23 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔
⬅️ چھتیس گڑھ جہاں کانگریس پرسر اقتدار ہے کی 90 نشستوں کے لیے دو مرحلوں میں 7 اور 17 نومبر کو رائے دہی کا اعلان کیا گیا ہے۔
⬅️ میزورم جہاں میز و نیشنل فرنٹ اقتدار میں ہے کی 40 نشستوں کے لیے 7 نومبر کو رائے دہی ہوگی۔

” یہ بھی پڑھیں "

