وقارآبادضلع: پیغمبر اسلام ﷺکے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گستاخی، تانڈور میں مسلمانوں کا شدید احتجاج، ایف آئی آر درج

وقارآبادضلع: پیغمبر اسلامﷺکے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گستاخی
تانڈور میں مسلمانوں کا اندراچوک پر دیڑھ گھنٹہ تک شدید احتجاج،ایف آئی آر درج
وقارآباد/تانڈور:23۔اگست (سحرنیوزڈاٹ کام)

بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کےرکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل،حیدرآباد ٹی۔راجہ سنگھ کی جانب سےویڈیو کے ذریعہ پیغمبراسلامﷺ کی شان اقدس میں اہانت آمیز ریمارکس کے خلاف وقارآباد ضلع کے تانڈور شہر کے مسلمانوں میں شدید برہمی اورغم و غصہ پیدا ہوگیا۔

مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن اور نوجوانان تانڈور کی جانب سے تانڈور کے اندرا چوک پرمسلمانوں نے زائداز دیڑھ گھنٹہ تک انسانی زنجیر کی شکل میں سڑک پر بیٹھ کر شدید احتجاج کیا۔اس احتجاج کے دوران راجہ سنگھ اور نوپور شرما کے خلاف نعرے لگائےگئے اور ان دونوں گستاخان رسولؐ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس طویل احتجاج کے باعث انتہائی مصروف اندرا چوک کی چاروں جانب ٹریفک نظام مفلوج ہوگیا تھا۔اس موقع پرپولیس نےسخت انتظامات کئے تھے شہر کے مختلف حصوں سے نوجوان اندراچوک پہنچ رہے تھے۔

بعدازاں ایڈیشنل ایس پی وقارآباد ڈاکٹر ایم اےرشید اور ڈی ایس پی تانڈورجی۔شیکھر گوڑنے جائے احتجاج پر پہنچ کراحتجاجیوں سےرکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف تحریری شکایت حاصل کی۔بعدازاں پرامن طریقہ سے اس احتجاج کو ختم کردیا گیا۔بعدازاں تانڈور پولیس نے رکن اسمبلی گوشہ محل،حیدرآباد ٹی۔راجہ سنگھ جنہیں بی جے پی نے معطل کردیا ہے کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعات

153,153A,188,121,295A,298,505,(1)(B)(C),505(2),506 کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔

اس موقع پر صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمد بابر،امیر منتظمہ محمدخورشید حسین،نائب صدر ایم اے علیم شلو،جنرل سیکریٹری مولانا محمد عثمان غنی،صدر جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد مولانامحمد عبداللہ اظہر قاسمی،جنرل سیکریٹری مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی،ریاستی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا سید کمال اطہر،سابق صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عبدالرؤف،ایم اے ستارمجاہدی گولکنڈہ،مولانا سہیل احمد عمری،مجلسی فلورلیڈر بلدیہ سید ساجد علی،

نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مینارٹی ڈپارٹمنٹ محمد خالد سیف اللہ،عبداللہ مجاہدی،رحمن مجاہدی،سابق رکن بلدیہ سید زبیر لالہ،سید مجیب حسینی،غلام مصطفی پٹیل،محمدجاوید،محمدعمران خان،انور خان،بی آرمحمد یونس،محمد امتیاز بابا،عطاالرحمن،نبی صابر،فیاض ماما،ایم اے روف خان، ابرارلالہ،ساجد پٹیل،محمد اظہر معروف،محمد پاشاہ قریشی،محمد شفیق نیر کے علاوہ دیگر اس احتجاج میں شامل تھے۔