سماجی جہد کار سیدمحسن احمد کو یونیسف کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی باوقار اعزازی ڈگری
نظام آباد 14 مارچ (پریس ریلیز/سحرنیوز ڈاٹ کام)
ضلع نظام آباد کے سپوت سماجی جہد کار سید محسن احمد صدر ہیومن رائٹس کونسل آف انڈیا ، تلنگانہ کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جینیوا میں موجود عالمی ادارہ " یونیسف” کی جانب سے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے سرفراز کیا گیا ہے۔
اسپیکر ریاستی اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کے ہاتھوں سید محسن احمد نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔
سید محسن احمد صدر ہیومن رائٹس کونسل آف انڈیا ، تلنگا نہ کی جانب سے سماجی ، دماغی اور جسمانی معذوری و تکالیف سے نمنٹنے میں مصروف افراد کیساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے دؤران مستحق و غریب افراد کی انسانی بنیاد پر بلاء تفریق مذہب و ملت خدمات کی انجام دہی پر عالمی ادارہ ” یونیسف” کی جانب سے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی عطا کرنا ڈگری ضلع کے ساتھ ساتھ ریاست تلنگانہ کے لئے بھی ایک اعزاز ہے۔

یہاں یہ تذکرہ یقیناً لائق فخر ہے کہ ڈاکٹر محسن احمد اردو اقامتی اسکول ناگارم نظام آباد سے فارغ ہیں۔ جبکہ اردو والوں میں یہ احساس کمتری کوٹ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے کہ اردو ذریعہ سے کسی بھی طالب علم کا مستقبل رؤشن نہیں ہوتا! اسی غلط فہمی نے جہاں اردو کو نقصان پہنچایا ہے وہیں ہماری صدیوں قدیم قابل فخر تہذیب بھی کو ملیا میٹ کرکے رکھ دیا ہے !!
اس باوقار اعزاز کو حاصل کرنے کے بعد سید محسن احمد صدر ہیومن رائٹس کونسل آف انڈیا ، تلنگانہ نے کہا کہ یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کا کرم اور انکے والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے ۔ساتھ ہی ان کے دوست احباب اور بہی خواہوں کی ہمت افزائی اور ان کا تعاون بھی انکے لئے ایک طاقت ہے۔