مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور کی جانب سے دو مقامات پر آبدارخانوں کا قیام
تانڈور۔ 13۔مارچ (سحرنیوز ڈاٹ کام)
مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور کی جانب سے جمعہ کے دن یہاں کے شانت محل چوراہا اور بس اسٹانڈ کے اندرونی علاقہ میں دو آبدار خانوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔شانت محل چوراہا پر صدر نشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل نے اور بس اسٹانڈ کے احاطہ میں آرٹی سی ڈپو مینجئرراج شیکھر نے افتتاح انجام دیا۔
اس موقع پر دونوں مقامات پر صدر نشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل اورآرٹی سی ڈپو مینجئرراج شیکھرنے خطاب کرتے ہوئے مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرماء کے دؤران مقامی افراد کیساتھ ساتھ مختلف مقامات اور مواضعات سے تانڈور آنیوالے افراد کو مفت پینے کا پانی حاصل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیاسے کو پانی پلانا بھی کارِ ثواب ہے۔
اس موقع پر ایم اے ستار مجاہدی گولکنڈہ، مولانا محمد عثمان غنی ، سید زبیر لالہ ،محمد آصف ذوالفقار ،ایم اے سلیم ،محمد محمود خان، محمد مکرم الدین ، انور خان،ایم اے لطیف ،محمد عثمان اور دیگر موجود تھے۔