حیدرآبادکے مختلف مقامات پر زوردار بارش ،سڑکیں زیر آب،آئندہ دو دنوں میں تلنگانہ میں زبردست بارش کی پیش قیاسی

حیدرآبادکے مختلف مقامات پر زوردار بارش ،سڑکیں زیر آب
آئندہ دو دنوں میں تلنگانہ میں زبردست بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد:07۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں مانسو ن سرگرم ہوگیا ہے ریاست کے مختلف اضلاع میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

آج سہء پہر بعد جڑواں شہر حیدرآباد اور سکندرآباد کے مختلف علاقوں میں دھواں دھار بارش ہوئی جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز،امیر پیٹ ، پنجہ گٹہ علاقوں کے بشمول سکندرآباد اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی زور دار بارش کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

سڑکیں تالابوں اور جھیلوں کا منظر پیش کررہی ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوا ہے اور گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

جس کے بعد جی ایچ ایم سی کے عہدیدار اور عملہ متحرک ہوگیا ہے اور سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے کاموں کا آغاز کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست میں مانسون سرگرم ہوگیا ہےجس سے آنیوا لے دو دنوں کے دؤران ریاست تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔