تلنگانہ میں مزید دو دن تک شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 44 سنٹی گریڈ تک پہنچنے کا ا نتباہ

تلنگانہ میں مزید دو دن تک شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 44 سنٹی گریڈتک پہنچنے کا انتباہ
اضلاع نرمل،جگتیال،نلگنڈہ، عادل آباد اور نظام آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ

حیدرآباد : 03؍اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

مرکزی محکمہ موسمیات نے ریاست تلنگانہ میں مزید دو دنوں تک شدید ترین گرمی کی لہر کا انتباہ دیا ہےکہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔مرکزی محکمہ موسمیات کے مطابق اضلاع عادل آباد، نرمل،نظام آباد، کاماریڈی،راجنا سرسلہ، جگتیال، آصف آباد، منچریال، کریم نگر، بھوپال پلی، ملگ،محبوب نگر، بھدرادری کوتہ گوڑم،سوریا پیٹ اور نلگنڈہ میں مزید دو دن تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔جبکہ 31 مارچ کو بھی مرکزی محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں تک تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر کا انتباہ دیتے ہوئے ایلو الرٹ جاری کیا تھا۔

موسم گرماء کی شدت کے پیش نظر ریاست کے عوام کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں۔دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک بلاء وجہ اپنے مکانات سے باہر نہ نکلیں، بالخصوص ضعیف اور بیمار افراد اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔

ریاست تلنگانہ میں کل منگل 2 اپریل کوسب سے زیادہ درجہ حرارت بھینسہ اور نرساپور میں 43.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ ضلع نلگنڈہ میں 43.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا۔گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن GHMC#کےحدود میں قطب اللہ پور میں 42.1 ڈگری سیلسیس اور حیات نگر میں 41.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی،پلاننگ ڈپارٹمنٹ،گورنمنٹ آف تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے متعلق آج 3 اپریل، بروز چہارشنبہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں سب سے زیادہ 43.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وہیں گزشتہ سال اسی دن 40 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کے بعد اضلاع جگتیال اور نلگنڈہ میں آج 43.4 ڈگری سیلسیس ، کھمم ضلع میں 43.3، جوگو لامبا گدوال ضلع میں 43.2 ڈگری ، عادل آباد اور نظام آباد میں 43 ڈگری سیلسیس،اضلاع ناگر کرنول اور کاماریڈی میں 42.9 ڈگری۔اسی طرح اضلاع بھدرادری کوتہ گوڑم، ونپرتی اور راجنا سرسلہ میں 42.8 ڈگری سیلسیس، جبکہ ضلع محبوب آباد میں 42.7 ڈگری، اضلاع رنگاریڈی، کومرم بھیم پیدا پلی اور سوریہ پیٹ میں 42.6 ڈگری۔

وہیں سدی پیٹ اور منچریال میں 42.5 ڈگری،ضلع محبوب نگر میں 42.3 ڈگری،ضلع سنگاریڈی میں 42.2 ڈگری،اضلاع میڑچل ملکاجگیری اور وقار آباد میں 42.1 ڈگری،ضلع میدک میں 41.9 ڈگری،اضلاع ملگ اور یاداری بھونگیر میں 41.7 ڈگری، ضلع جنگاؤں میں 41.6 ڈگری،جئے شنکر بھوپال پلی اور کریم نگر میں 41.5 ڈگری، حیدرآباد، نارائن پیٹ اور ہنمکنڈہ میں 41.2 ڈگری اور ورنگل ضلع میں 40.6 ڈگری سیلسیس درج حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

" یہ بھی پڑھیں ” 

دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال 15 اپریل تک تہاڑ جیل منتقل

تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست کو مقروض بنا دیا، سب کی نظر کانگریس پر، تانڈور میں پارٹی کارکنوں کا اجلاس