سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے ہندوستانی عازمین حج کی تمام درخواستوں کو منسوخ کردیا

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بیرونی عازمین کو حج کی اجازت نہ دئیے جانے کے اعلان کے بعد

حج کمیٹی آف انڈیا نے ہندوستانی عازمین حج کی تمام درخواستوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا

ممبئی:15۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

چیف ایگزیکٹیو آفسیر حج کمیٹی آف انڈیا ڈاکٹر مقصود احمد خان کی جانب سے ملک کی تمام ریاستی حج کمیٹیوں اور متعلقہ محکموں کوآج 15 جون کو جاری کردہ اپنے سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی جاریہ وباء کے باعث جاریہ سال فریضہ حج1442 ءکی ادائیگی کی اجازت صرف سعودی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں کو دی جائے گی۔

اس تناظر میں حج کمیٹی آف انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ حج 2021ء کے لیے موصولہ تمام عازمین کی درخواستوں کو منسوخ کردیا جائے۔

سعودی مرکزی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاریہ کیے گئے بیان کی تفصیلات سحرنیوزڈاٹ کام کی اس لنک پر پڑھی جاسکتی ہیں۔

جاریہ سال بھی بیرونی عازمین کو حج کی اجازت نہیں، حج 60 ہزار اندرون ملک کے عازمین تک محدود