تلنگانہ میں اندرون ایک ہفتہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کیے جائیں گے
یکم جولائی سے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے آن لائن کلاسیس کا آغاز
حیدرآباد:15۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
کمشنر بورڈآف انٹرمیڈیٹ تلنگانہ سیدعمرجلیل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اندرون ایک ہفتہ ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کردئیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسیس کا آغاز کیا جائے گا اور انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلوں کے اختتام کے بعد وسط جولائی سے ان طلبہ کیلئے بھی آن لائن کلاسیس کا آغاز کیا جائے گا۔
کمشنر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ تلنگانہ سیدعمرجلیل نے متنبہ کیا کہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی کالجس کی جانب سے طلبہ کے پاس سے فیس وصول کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب اطلاع ہے کہ گزشتہ سال کی طرح تعلیمی سال 2021-2022کے دؤران 70 فیصد نصاب آن لائن طرز سے مکمل کیا جائے گا اور جن طلبہ کے پاس ٹی وی اور اسمارٹ فونس کی سہولت نہیں ہوگی ان کے لیے کالجس میں ہی ڈیجیٹل لائبرریز قائم کرنے کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے فیصلہ کیا ہے!اور اب تک 200 خانگی کالجس کو اجازت دئیے جانے کی اطلاع ہے!!