تلنگانہ میں کوویڈمتاثرین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ،آج 1,556افراد متاثر، 2,175 متاثرین صحتیاب

تلنگانہ میں کوویڈمتاثرین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری
آج 1,556 افراد متاثر، 2,175 متاثرین صحت یاب

حیدرآباد :15۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کی وباءمیں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران ریاست میں 1,556 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2,175 کوروناوائرس متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں اور 12 متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔جبکہ ریاست میں کورونا وائرس کے 20,461 ایکٹیو کیس ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں گریٹرحیدرآباد سے 182،نلگنڈہ سے 135، کھمم سے 131،بھدرادری کوتہ گوڑم سے 114،میڑچل ملکاجگری سے91،رنگاریڈی سے90،کریم نگر سے 88،سوریہ پیٹ سے77، پیدا پلی سے 70،ورنگل اربن 52،ورنگل رورل 21،وقارآباد سے 22،

یادادری بھونگیر سے 33،ونپرتی سے 25، سدی پیٹ سے 33، سنگاریڈی سے 21، راجنا سرسلہ سے 35،نظام آباد سے 18،نرمل سے 3، نارائن پیٹ سے 16،ناگرکرنول سے 20، ملگ سے 29،میدک سے 15،منچریال سے 38، محبوب آباد سے 54، محبوب نگر سے 28، کومرم بھیم آصف آباد سے 9،

کاماریڈی سے 8،جوگولامبا گدوال سے19، جئے شنکر بھوپال پلی سے 24، جنگاؤں سے 21 اور عادل آباد سے 8 افراد کا تعلق ہے۔