حیدرآباد میں ایک لڑکی پر 9,070 روپیوں پرمشتمل 22 ٹریفک چالان، پولیس بھی ہوئی حیران

حیدرآباد میں ایک لڑکی پر 9,070 روپیوں پرمشتمل 22 ٹریفک چالان،پولیس بھی ہوئی حیران

حیدرآباد:16۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد پولیس کی جانب سے ٹریفک معاملہ میں انتہائی سختی برتی جارہی ہے،ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر جرمانے عائد کیے جارہے ہیں تاہم بعض مقامات پر نوجوانوں کی ٹولیاں جہاں خود اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرتی ہیں وہیں اپنی نادانی کے باعث دیگر گاڑی سواروں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

جس میں تیز رفتار گاڑی دؤڑانا،ہیلمٹ کا عدم استعمال، رانگ سائیڈڈرائیونگ ،گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کا استعمال اور چند کھلے مقامات پر گاڑیوں کے ذریعہ کرتب بازی شامل ہے۔

ان ٹریفک قواعد میں سے چند قواعد کی خلاف ورزی کے معاملہ میں حیدرآباد پولیس کے سامنے ایک ایسی لڑکی کا معاملہ آیا جسے دیکھ کر خود ٹریفک پولیس حیران ہوگئی۔

 

حیدرآباد کے نظام پیٹ کی ساکن ایک لڑکی اپنی اسکوٹی پر گھومتی ہوئی ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کو بدستور جاری رکھتی رہی جس پر اس لڑکی کے خلاف 22 ٹریفک چالان کیے گئے جن میں گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرنا اور ہیلمٹ کے بغیر گاڑی چلانا بھی شامل ہے۔

تاہم اس کے باؤجود ٹریفک قواعد کی خلاف بدستور جاری رہنے پر اس لڑکی کو اسکے والدین کے ساتھ کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے اس لڑکی کی کونسلنگ کی گئی اور 22 چالانات پرمشتمل 9,070 وپئے کی رقم ادا کرنے کے بعد روانہ کردیا گیا اور ساتھ ہی متنبہ بھی کیا گیا کہ آئندہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔