بینک کے سیکورٹی گارڈ کی تین راؤنڈ فائرنگ ، بینک ملازم زخمی ،بینک میں دہشت کا ماحول

جرائم و حادثات ریاستی خبریں

بینک کے سیکورٹی گارڈ کی تین راؤنڈ فائرنگ
بینک ملازم زخمی،بینک میں دہشت کا ماحول

حیدرآباد :14۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد شہر کے قلب میں واقع عابڈس پر آج دن دہاڑے ایک بینک کے سیکورٹی گارڈ کی جانب سے گولیاں چلائے جانے سے بینک میں موجود صارفین اور بینک ملازمین کیساتھ ساتھ اس علاقہ میں کچھ دیر کیلئے دہشت کاماحول پیدا ہوگیا تھا۔

یہ فائرنگ کا واقعہ سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے احاطہ میں موجود بینک کے اے ٹی ایم سنٹر پر پیش آیا ہے۔

عوام ، ملازمین بینک اور صارفین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں بینک کے سیکورٹی گارڈاکبر خان نے فائرنگ کرتے ہوئے وہاں موجود تمام افراد کو دہشت زدہ کردیا۔

گن فاؤنڈر ،عابڈس کے ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹر پر پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات کے مطابق سیکورٹی گارڈ اکبر خان نے کسی مسئلہ پر بحث کے بعد حالت برہمی میں اپنے پاس موجود بندوق سے اپنے ساتھی کنٹراکٹ بینک ملازم سریندر پر گولیاں داغ دیں جس میں سریندر شدید زخمی ہوگیا۔

جسے بینک ملازمین اور وہاں موجود عوام نے فوری اسپتال منتقل کیا۔بینک عہدیداروں کی شکایت فوری پولیس متاثرہ مقام پر پہنچ گئی اور گولیاں چلانے والے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سیکورٹی گارڈ اکبرخان کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس سلسلہ میں پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات میں مصروف ہے۔

سیکورٹی گارڈ اکبر خان کی جانب سے اپنے ہی ساتھی بینک ملازم سریندر پر گولیاں چلانے کی وجوہات کا علم نہیں ہوپایا ہے۔

عام طورپر اس بینک میں ہمیشہ صارفین کا ہجوم ہوتا ہے اور حسب معمول آج اس واقعہ کے موقع پر بھی بینک میں صارفین کا ہجوم موجود تھا۔

سیکورٹی گارڈ اکبر خان کی جانب سے اپنے ساتھی کنٹراکٹ بینک ملازم سریندر پر گولیاں چلائے جانے کی آوازوں کے ساتھ ہی بینک ملازمین اور صارفین خوف اور دہشت کا شکار ہوگئے کہ آخر بینک میں کیا ہورہا ہے!

ایک کے بعد ایک تین راؤنڈ فائر کیے جانے کے بعد ان ملازمین اور صارفین میں مزید خوف پیدا ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے