تانڈور میں سڑکوں کی توسیع اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے 25 کروڑ روپئے منظور، محکمہ آر اینڈ بی تلنگانہ کی جانب سے جی او جاری

تانڈور میں سڑکوں کی توسیع اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے 25 کروڑ روپئے منظور
محکمہ آر اینڈ بی تلنگانہ کی جانب سے جی او جاری، ایم ایل اے کی کامیاب نمائندگی
اسپیشل ڈیولپمنٹ اسکیم فنڈ سے بھی ضلع کلکٹر وقارآباد کی جانب سے دس کروڑ کی منظوری

وقارآباد/تانڈور : 16/مئی
(سحر نیوز ڈاٹ کام/نمائندہ)

وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن میں موجود اہم سڑکوں کی توسیع اور انہیں خوبصورت بنانے کی غرض سے حکومت تلنگانہ نے 25 کروڑ روپئے منظور کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ آر اینڈ بی حکومت تلنگانہ کی جانب سے جی او نمبر 217 جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ پہلے ہی سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سےجاری کردہ 23 کروڑ کےصرفہ سے رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی تانڈور کو ترقی دینے میں مصروف ہیں یہ کام آخری مراحل میں ہیں۔ یہاں یہ تذکرہ غیرضروری نہ ہوگا کہ بنگلورو۔ممبئی لنک ہائی وےنمبر 167/A کو بھوت پور ضلع محبوب نگر سے براہ تانڈور پڑوسی ریاست کرناٹک کی سرحد پر موجود موضع کوتلا پور تک گزارا جا رہا ہے۔

اب محکمہ آراینڈ بی حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ 25 کروڑ روپیوں سے تانڈور کےبس اسٹانڈ سے سینٹ مارکس ہائی اسکول تک سڑک کی دونوں جانب باقی ماندہ کاموں کی تکمیل کی جائے گی۔سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں کی تعمیر، سڑک کے درمیان روڈ ڈیوائیڈر، ان میں مختلف پودے لگانا اور  رنگ وروغن کا کام کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ بالا تمام تعمیراتی کام محکمہ آر اینڈ بی کے نگرانی میں انجام دئے جائیں گے۔اور ان کاموں کی تکمیل کے بعد اس اہم شاہراہ اور تانڈور ٹاؤن کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

تانڈور میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر کاموں کےلیے 25 کروڑ روپئےمنظورکیے جانے پر رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے ریاستی وزیراعلیٰ کے۔چندرا شیکھر راؤ اور وزیر آر اینڈ بی پرشانت ریڈی سے اظہار تشکر کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے۔چندرا شیکھرراؤ کی ہدایت پر وقارآباد ضلع کے اسمبلی حلقہ جات تانڈور،وقارآباد، کوڑنگل اور پرگی کے لیے کلکٹر ضلع وقارآباد مسٹر نارائن ریڈی نے اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ (ایس ڈی ایف) کے تحت 40 کروڑ روپئے منظور کیے ہیں۔ان میں سے تانڈور کے لیے 10 کروڑ روپئے بھی شامل ہیں۔

Almas International School, (CBSE) TANDUR, Vikharabad District / Admissions Are Open 

 

ضلع کلکٹر وقارآباد کی جانب سے جاری کردہ مکتوب احکام نمبر 395 میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈز فار ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ اسکیم  2022-2023 کے تحت مقامی رکن اسمبلی کی نمائندگی اور ان کی نگرانی میں حلقہ اسمبلی تانڈور میں مختلف ترقیاتی کام انجام دئے جائیں گے۔جن میں سی سی روڈز کی تعمیر، شہر اور منڈلات میں ضروری اور تانڈور کی خوبصورتی کے لیے مختلف کام انجام دئیے جائیں گے۔