وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر مسلمانوں کی معاشی اورتعلیمی ترقی کے اقدامات میں مصروف: دعوت افطار سے ایم ایل اے تانڈور کا خطاب

وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر مسلمانوں کی معاشی اورتعلیمی ترقی کے اقدامات میں مصروف
افطار کی تقاریب قومی یکجہتی کا مظہر،تانڈور میں دعوت افطار،رکن اسمبلی روہت ریڈی کا خطاب

وقارآباد/تانڈور: 29۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)

حکومت تلنگانہ اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ ریڈی کی جانب سے آج 29 اپریل کو تانڈور کے نیشنل گارڈن فنکشن ہال میں روزہ داروں کے لیے دعوتِ افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مقامی مسلم ذمہ دارارن اور روزہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مولانا حافظ و قاری محمد شکیل احمد نظامی کی امامت میں باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔

افطار سے قبل رکن اسمبلی روہت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کی معاشی اور تعلیمی ترقی کے اقدامات جاری ہیں۔اور وزیراعلیٰ کے سی آر نے مسلمانوں کی ترقی کے لیے کئی ایک اسکیمات کو متعارف کروایا ہے۔ساتھ ہی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کی غرض سے حکومت تلنگانہ نے اقلیتی اقامتی اسکولس اور کالجس کا جال پھیلایا ہے۔ جہاں لاکھوں طلبہ بہترین سہولتوں کے ساتھ کارپوریٹ طرز کی تعلیم مفت حاصل کررہے ہیں جو کہ سارے ملک میں ایک ریکارڈ ہے۔

رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ ماہ رمضان میں حکومت کی جانب سے مستحق مسلم خاندانوں میں رمضان گفٹس اور افطار کی دعوتوں کاسرکاری طور پر اہتمام ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں کیا جاتا۔اس کا سہرا وزیراعلیٰ کے سی آر کے سر باندھا جاسکتا ہے۔اور مستحق مسلم لڑکیوں کے لیے شادی مبارک اسکیم بھی ملک بھر میں ایک مثال ہے۔

رکن اسمبلی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعلیٰ کے سی آر اور حکومت تلنگانہ کے خلاف کیے جارہے پروپگنڈہ پر دھیان نہ دیں۔ ایک سیکولر اور مزید ترقی یافتہ تلنگانہ کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وزیراعلیٰ اور حکومت تلنگانہ کے ساتھ تعاون کو برقرار رکھیں 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آ ر اور کارگزار صدر ٹی آر ایس و ریاستی وزیر کے ٹی آر کے تعاون سے تانڈورکومثالی ترقی دی جارہی ہے اور عوامی مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر کے تعاون سے تانڈور کی مزید ترقی کو یقینی بنایا جائے گا اور تانڈور کو تمام مسائل سے پاک ایک بہترین ٹاؤن میں تبدیل کیا جائے گا۔

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افطار کی دعوتیں قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کی مظہر ہوتی ہیں جس میں تمام طبقات کے ذمہ داران اور عوام شرکت کرتے ہوئے یکجہتی کا پیغام عام کرتے ہیں۔

اس دعوت افطارمیں امیر منتظمہ مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈورمحمدخورشید حسین،نائب امیر عبدالاحد صمدانی،صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمد بابر،نائب صدر ایم اے علیم شلو،سیدعبدالغنی پاشاہ،صدرمجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری،صدر ٹاؤن ٹی آرایس ایم اے نعیم افو،صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی محمد یوسف خان،سید عبدالغفور پاشاہ،ایم اے ستار مجاہدی (گولکنڈہ)،عبداللہ مجاہدی،مولاناخلیل الرحمن محمدی،محمد لائق علی پرنس،سردار خان،مجلسی فلورلیڈر بلدیہ سید ساجد علی،سابق رکن بلدیہ محمد عرفان،محمدمحمود خان،سیدمنظور پاشاہ،

ارکان بلدیہ محمدمختار احمد ناز،بھیم سنگھ راتھوڑ،مجلسی قائدین بی آرمحمد یونس،نبی صابر،محمدانورخان،محمداظہرمعروف،ایم اے رؤف خان،محمدعمرخان کے بشمول صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،راجو گوڑ،پٹلولا نرسملو،سرینواس چاری،گوپال ایڈوکیٹ،وینکٹ ریڈی،امتیاز بابا،محمدعابد،محمدارشاد،ابرار لالہ،معز خان،عبدالصمد،محمد جاوید،شوکت پٹیل کے بشمول دیگر ٹی آرایس پارٹی قائدین شریک تھے۔