نام پلی نمائش گراؤنڈ حیدرآباد کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

نام پلی نمائش گراؤنڈ حیدرآباد کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

حیدرآباد :26۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

نام پلی نمائش گراؤنڈ کے اجنتہ گیٹ سے ملحقہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں آج رات اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے بتایا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث بینک کی اندرونی حصہ میں یہ آگ لگی اور شعلے بھڑک اٹھے۔

بینک کے اؤقات کار ختم ہونے کے بعد عہدیدار اور ملازمین بینک کو مقفل کرکے چلے گئے تھے۔

تاہم بینک کی کھڑکیوں سے دھواں نکلتے دیکھ کر ڈیوٹی پر موجود بینک کا سیکورٹی عملہ چوکس ہوگیا اور فوری بیگم بازار فائر سرویس اسٹیشن کو اطلاع دی تو اندرون پانچ منٹ فائر انجن کے ساتھ آگ بجھانے والا عملہ بینک پہنچ گیا۔بینک کے شٹرس اور کھڑکیوں کو توڑکر فائرسرویس کے عملہ نے بینک میں لگی آگ کو بجھایا۔

File Photo

بینک میں لگی اس آگ کے باعث بینک کے کمپیوٹرس ، فرنیچر ،صوفہ سیٹس،اور دیگر اشیاء آگ کی نذر ہوگئیں۔

وہیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اس برانچ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اس آگ کے باعث بینک کے اسٹرانگ روم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس اور بینک عہدیدار بینک کو پہنچ گئے اور جائزہ لے رہے ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے!!