دریائی گھوڑے کی پیٹھ پر تانبیلوں کی سواری، ویڈیو ہوا وائرل

قومی خبریں یہاں وہاں سے

دریائی گھوڑے کی پیٹھ پر آرام کے ساتھ تانبیلوں کی سواری
انسانیت کے نام پیغام،خوبصورت ویڈیو ہوا وائرل

حیدرآباد : 27۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

سوشل میڈیا بالخصول مائیکرو بلاگر ٹوئٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام پر ان دنوں مختلف جانوروں کے دلکش اور قابل دید ویڈیوس اور فوٹوس وائرل ہورہے ہیں جنہیں بہت پسند بھی کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر یہ ویڈیوس اور فوٹوز وائرل بھی کیے جارہے ہیں۔

شاید اس کی سب سے بڑی وجہ سماج میں بالخصوص میڈیا اور سوشل میڈیا پر کبھی گائے کے نام پر تو کبھی مذہبی نعرے لگانے کے لیے مجبور کرتے ہوئے بے گناہوں کومار پیٹ اور ایک مخصوص طبقہ کے معصوم لوگوں کی موب لنچنگ،کبھی مندر میں پانی پینے والے معصوم لڑکے کی پٹائ،

تو کبھی معصوم 9 سالہ لڑکی کے سامنے اس کے بے گناہ باپ کو ہجوم کی جانب سے مار مارکر لہولہان کردینا!کبھی چوڑیاں فروخت کرنے والے کی اس کا مذہب دیکھ کر بہادروں کی جانب سے خوب پٹائی!

شاید ایسے ہی خون خرابے اور ہندو۔مسلم منافرت والے نعرے اور دو ، دو کوڑی کے لوگوں کے بے تکے اور بے سر و پیر کے بیانات دھمکیاں اور دعوے و اعلانات سن سن کر اور دیکھ دیکھ میڈیا اور سوشل میڈیا ناظرین اب اوب سے گئے ہیں اور اس سے تنگ آچکے ہیں!!

اور شاید اسی لیے اب مختلف جانوروں کے دلچسپ ویڈیوس سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہونے لگے ہیں اور ناظرین اس سے لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔

ایسا ہی ایک دلچسپ اور خوبصورت ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جو کسی سمندر میں لیا گیا ہے! اس خوبصورت ویڈیو میں اُن انسان نماء مذہبی منافرت میں غرق ہوچکے بھیڑیوں کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ جب الگ الگ نسل کے جانور جن کا کوئی میل ممکن نہیں وہ مل جل کر سمندر میں دوستانہ طریقہ سے رہ سکتے ہیں تو وہ انسان بن کر کیوں سماج میں امن و امان اور سکون کے ساتھ کیوں نہیں رہ سکتے؟

کیوں مذہب کے نام پر خون خرابہ ان کا پسندیدہ مشغلہ بن کر رہ گیاہے؟ جبکہ دنیا کے ہر مذہب کا پہلا پیغام امن و آشتی ہے!

سوشل میڈیا پر اب جو ویڈیو وائرل ہوا ہے وہ دراصل ایک طاقتور دریائی گھوڑے” Hippopotamus ” اور چھوٹے چھوٹے تانبیلوں کی دوستی کا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے کئی تانبیل ایک دریائی گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ہوکر پانی میں سفر کررہے ہیں اور دریائی گھوڑا جب پانی کی سطح سے اوپر اور کنارے پر آجاتا ہے تو ان چھوٹے تانبیلوں کی بڑی تعداد پانی میں گرجاتی ہے اور چند تانبیل اسی طرح محفوظ طریقہ سے دریائی گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

جانوروں اور قدرتی نظاروں کے مختلف خوبصورت اور دلنشین ویڈیوس سدھا رامن جو کہ انڈین فارین سرویس سے وابستہ ہیں اکثر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے بہت زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے اور ٹوئٹر صارفین بھی ایسے ویڈیوس کی خوب سراہنا کرتے ہوئےکمنٹس کرتے ہیں اور ان ویڈیوس کو 

All Photos Screenshot From Video : Credit: Twiiter And Sudha Ramen IFS

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے