وقارآباد ضلع میں یکم مئی سے تمام کو کوویڈ ویکسین دئیے جانے کے انتظامات کیے جائیں ہسپتالوں کا دؤرہ ،عہدیداروں کو ضلع کلکٹر پوسومی باسو کی ہدایت
وقارآباد 26۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)
کلکٹرضلع وقارآباد پوسومی باسو نے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ضلع میں ہفتہ یکم مئی سے 18سال سے زائد کی عمر حامل تمام افراد کو کوویڈ ویکسین دئیے جانے کے انتظامات کیے جائیں۔
ضلع کلکٹر نے وقارآباد کے قدیم اور جدید ہسپتالوں کا دؤرہ کیا اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ حکومت کی ہدایت کے فوری بعد قدیم ہسپتال میں موجود زچگی خانہ کو چھوڑکر او پی، لیاب ، فارمیسی ، کوویڈ ٹسٹنگ مرکز اور دیگرتمام طبی شعبہ جات کو شری اننتا پدمانابھا کالج وقارآباد کے قریب تعمیر کردہ جدید ایریا ہسپتال کی عمارت میں منتقل کرنے کے انتظامات کیلئے تیار رہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ میڈکل اینڈ ہیلتھ آفیسر سدھاکر شنڈے،ڈاکٹر اروند،ڈاکٹر رمیا شری کے علاوہ ضلع کے دیگر متعلقہ عہدیدارموجود تھے۔

