حیدرآباد کی دو خفیہ لیابس سے 50 کروڑ روپئے مالیتی 25 کلو منشیات ضبط، سات گرفتار، اصل ماسٹر مائنڈ اتر پردیش میں گرفتار

جرائم و حادثات ریاستی خبریں قومی خبریں

حیدرآباد کی دو خفیہ لیابس سے 50 کروڑ روپئے مالیتی 25 کلو منشیات ضبط
سات گرفتار،اصل ماسٹر مائنڈ اتر پردیش کے گورکھپور میں گرفتار

حیدرآباد: 26۔ڈسمبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

ملک کی مختلف ریاستوں میں منشیات کا پھلتاپھولتا گورکھ دھندہ نئی نسلوں کو برباد کرتاجارہا ہے اور آنے والی نسلوں کوکھوکھلا کرنے میں مصروف ہے۔سرکاری ایجنسیوں کی چوکسی اور ان کی جانب سے بڑی مقدار میں منشیات کی ضبطی اور گرفتاریوں کے باؤجود یہ سلسلہ جاری ہے۔

ریاست تلنگانہ کےدارالحکومت حیدرآباد میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس ریونیو(ڈی آر آئی)کےعہدیداروں نے دو خفیہ مینوفیکچرنگ لیابس پرکامیاب دھاوےمنظم کرتےہوئےزائداز 50 کروڑ روپئے مالیتی 25 کلوگرام میفیڈرون ضبط کی ہے اور اس سلسلہ میں 7 افراد کو گرفتارکرلیاہے۔اس بات کی اطلاع آج پیر کی شام تصاویر کے ساتھ مرکزی وزارت فینانس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر دی گئی ہے۔

مرکزی وزارت فینانس کےمطابق ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتےہوئے،ڈی آر آئی نے 21 دسمبر 2022 کو ایک آپریشن شروع کیا اور دو خفیہ لیابس کا پردہ فاش کیاہے۔ان دو مقامات پر مینوفیکچرنگ کرنے والے سات افراد کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

مرکزی وزارت فینانس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس ریونیو (ڈی آر آئی)کے عہدیداروں نے تیار شدہ شکل میں 23 کلو 885 کلوگرام میفیڈرون ضبط کیا ہے،جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 49 کروڑ 77 لاکھ روپئے ہے۔ساتھ ہی خام مال کے علاوہ اس کی فروخت سے حاصل ہونے والے 18 لاکھ 90 ہزارروپئے بھی ضبط کرلیے گئے۔اور ان خفیہ لیابس سے اہم خام مال،مشینری اور اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

وزارت فینانس نے مزید کہا کہ اس سرگرمی کے اصل سرغنہ (ماسٹر مائنڈ) اور اہم فینانسر کو اتر پردیش کے گورکھپور میں گرفتار کیا گیا جو کہ نیپال فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا اس کے قبضہ سے 60 لاکھ روپئے نقد رقم بھی ضبط کرلی گئی۔

مرکزی وزارت فینانس کے مطابق ان سات گرفتار شدگان میں چند افراد مدھیہ پردیش کے اندور میں 236 کلوگرام ایفیڈرین کی خفیہ تیاری کے 2016ءکےمعاملہ میں ڈی آر آئی کے کیس میں بھی ملزم ہیں۔دہلی میں جولائی 2022ءمیں 667 کلوگرام میفیڈرون کی خفیہ تیاری کے معاملہ میں اور ساتھ ہی اندور میں جیل سے فرار ہونے کے معاملہ کے علاوہ حیدرآباد میں ایک قتل اور گجرات کے وڈودرا میں ڈکیتی کے معاملہ میں ماخوذ ہیں۔

مرکزی وزارت فینانس کےپریس نوٹ میں بتایاگیا ہےکہ خفیہ لیابس پر دھاؤؤں اور بڑی مقدار میں منشیات کی ضبطی،اس کاروبار کوبے اثر کرنے اور منشیات کی پوری سنڈیکیٹ کو پکڑنے سے نئےسال اور اس کےبعد کی مذموم سرگرمیوں کے ارتکاب کے ان کےمنصوبوں کو دھچکا لگاہے۔

وزارت فینانس کے مطابق جاریہ سال ماہ جولائی۔اگست میں یمنا نگر،ہریانہ میں اسی طرح کی ایک کارروائی کے بعد موجودہ مالی سال میں ڈی آر آئی کی جانب سے اب سال کے اختتام پر حیدرآباد کے دو خفیہ لیابس کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔

اس پریس نوٹ میں بتایاگیا ہےکہ جاریہ سال ماہ اپریل سے نومبر 2022ءکے درمیان ڈی آر آئی کےعہدیداروں نے زائداز 990 کلوگرام ہیروئن،  88 کلو گرام کوکین،10,000 میتھیمفیٹامین کی گولیاں،2,400 لیٹر فینسیڈیل کھانسی کا شربت اورمختلف دیگر نقصان دہ این ڈی پی ایس مادےضبط کیے ہیں۔اور ڈی آر آئی ملک کی صحت کے تحفظ اور منشیات کی دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے