تانڈور میں آج 29 اپریل کو دعوتِ افطار
ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی نے روزہ داروں سے شرکت کی اپیل کی
وقارآباد/تانڈور: 29۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)
حکومت تلنگانہ اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کی جانب سے آج 29 اپریل،بروز جمعہ وقارآباد ضلع کے تانڈور میں نیشنل گارڈن فنکشن ہال میں مسلم روزہ داروں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔
افطار کے بعد باجماعت نماز مغرب کی ادائیگی کا نظم ہوگا اور ساتھ ہی طعام کا بھی نظم کیا گیا ہے۔
آج بروز جمعہ شام 45-5 بجے منعقد ہونے والی اس دعوت افطار کی تقریب میں علماکرام کے خصوصی خطابات ہوں گے۔
رکن اسمبلی حلقہ اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے حلقہ اسمبلی تانڈور کے تمام روزہ داروں سے اس دعوت افطار میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
اس سلسلہ میں آج جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں ایم ایل اے تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے مسلمانوں کو جمعتہ الوداع کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے آج شام تانڈور کے نیشنل گارڈن فنکشن ہال میں منعقد کی جارہی دعوت افطار میں شرکت کرتے ہوئے تانڈور کی ترقی کے لیے دعا کرنے کی گزارش کی ہے۔

