افطار کی دعوتیں تلنگانہ کی گنگاجمنی تہذیب کی آئینہ دار،قومی یکجہتی کے فروغ میں معاون
تانڈور میں رکن قانون ساز کونسل مہیندرریڈی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام
وقارآباد/تانڈور:29۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)
رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی کی جانب سے گزشتہ شام ضلع وقارآباد کے تانڈور کے کلاسک گارڈن فنکشن ہال میں دعوت افطار کا نظم کیا گیا۔
سابق صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف کی زیر نگرانی منعقدہ اس دعوت افطارمیں بڑی تعداد میں مسلم ذمہ داران،سیاسی و سماجی قائدین، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور روزہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت۔
اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افطار کی دعوتیں تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔جس سے قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ مزیدمضبوط ہوتا ہے۔جس میں مختلف اقوام کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔

اس دعوت ا فطار میں مولانا حافظ و قاری محمدشکیل احمد نظامی ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم تانڈور کی امامت میں باجماعت نمازمغرب ادا کی گئی۔بعد ازاں طعام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
اس دعوت افطار میں صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل،امیر منتظمہ مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمدخورشید حسین،نائب امیر عبدالاحد،صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈورمحمد بابر،ریاستی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا سید کمال اطہر،صدرمجلس اتحادالمسلمین تانڈورعبدالہادی شہری، صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی محمد یوسف خان،محمد منصور کریم،سید عبدالغفور پاشاہ، ایم اے ستار مجاہدی (گولکنڈہ)،عبداللہ مجاہدی،

مولانا خلیل الرحمن محمدی،محمد لائق علی پرنس،شوکت پٹیل،رکن ضلع آرٹی اے محمدجاوید،ارکان بلدیہ عبدالرزاق،پروین گوڑ،وینکنا گوڑ،برکٹ رگھو،کوآپشن ممبرعبدالقوی، سابق رکن بلدیہ سید زبیر لالہ،مجلسی فلور لیڈر بلدیہ سیدساجد علی،محمدمحمود خان،سید منظور پاشاہ کے بشمول ٹی آر ایس قائدین سیدمسعود احمد،سید صابر پاشاہ،سید پرویز پاشاہ،کرنم پرشوتم راؤ،روی گوڑ،تاٹی کونڈا پریمل،پٹلولا نرسملو،بال ریڈی اور دیگر شریک تھے۔

