وقارآبادضلع میں آج مزید 203 افراد کوویڈ سے متاثر، تانڈور میں سب سے زیاد 65 افراد متاثر

وقارآبادضلع میں آج مزید 203 افراد کوویڈ سے متاثر،تانڈور میں سب سے زیادہ 65 افراد متاثر

وقارآباد: 10۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)

وقارآباد ضلع کے مختلف مقامات پر آج 10 اپریل کو ایک ہی دن میں مزید 203 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جن میں سب سے زیادہ 65 متاثرین کا تعلق تانڈور سے ہے۔

ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ضلع وقارآباد کی جانب سے آج جاری کردہ کوویڈ میڈیکل رپورٹ کے مطابق آج ضلع میں وقارآباد میں کوروناوائرس سے متاثر ہونے والے 203 افراد میں تانڈور کے 65 ،وقارآباد کے 26، پرگی کے 20، دوما کے 16، مرپلی کے 14، کلک چیرلہ اور دؤلت آباد کے 12,12 کوڑنگل کے 10، پوڈور اور مومن پیٹ کے 5,5، دھارور اور نواب پیٹ کے 4,4، بشیر آباد کے 3، پدیمول، یالال اور بھمرس پیٹ کے بالترتیب دو، دو اور بنٹارم کا ایک فرد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع وقارآباد میں کورونا وائرس کے 16 ایکٹیو کیس ہیں اور 1,068 افراد کو ہوم قرنطین کیا گیا ہے۔آج 2,721 افراد کے نمونے طبی جانچ کیلئے حاصل کیے گئے ہیں۔

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور روی کمار ایک چکن سنٹر کے مالک کو کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دؤران 16 مارچ سے آج 10 اپریل تک ضلع وقارآباد میں جملہ 1,328 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 225 متاثرین کا تعلق تانڈور سےہے۔جبکہ 162 متاثرین کا تعلق وقارآباد سے اور 136متاثرین کاتعلق پرگی سے ہے بقیہ متاثرین کا تعلق کوڑنگل کے علاوہ ضلع کے دیگرمنڈلات سے ہے۔

تانڈور میں دن بہ دن بڑھتے ہوئے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) روی کمار کی قیادت میں محکمہ پولیس کی جانب سے یہاں کے مختلف مقامات پر عوام میں شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں آج شیواجی چوک، بسونہ کٹہ علاقہ میں موجود مٹن اور چکن شاپس کے علاوہ کرانہ اور دیگر بیوپاریوں سے سرکل انسپکٹر روی کمار نے ملاقات کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ ہمیشہ ماسک پہن کر رہیں ،صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ساتھ ہی سماجی فاصلہ قائم رکھنے پر دھیان دیا جائے جو کہ کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے لازمی ہے۔

Today 10th April 2021
Vikarabad Dit Recorded 203 Covid-19 Positive Cases "

Tandur: 65
Vikarabad : 26
Marpally: 14
Kulkcherla :12
Pargi: 20
Kodangal : 10
Doma : 16
Bhamraspet : 02
Nawabpet : 04
Doulatabad: 12
Mominpet : 05
Peddamul : 02
Yalal :02
Dharur : 04
Bantaram : 01
Basheerabad : 03
Bhamraspet : 02

Kotepally : 0

(As Per Dist Medical & Health Officer Vikarabad D