تلنگانہ میں کوویڈمتاثرین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری
آج 1,933افراد متاثر، 3,572 متاثرین صحتیاب،لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ کل
حیدرآباد: 7۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کی وباءمیں بتدریج کمی درج کی جارہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران ریاست میں 1,933 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3,572 کوروناوائرس متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 16 متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ریاست میں 24 گھنٹوں کے دؤران 1,32,996 افراد کے نمونے جانچ کی غرض سے حاصل کیے گئے تھے جن میں سے 1,933 افراد کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے۔اس طرح ریاست میں 25,406 کوروناوائرس کے ایکٹیو کیس ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں آج تک 5,93,103 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 3,394 متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔
وہیں آج سدی پیٹ کے سرکاری میڈیکل کالج میں ایک بلیک فنگس سے متاثر شخص کا کامیاب آپریشن انجام دیا گیا ہے۔سدی پیٹ کے ساکن معین الدین پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہوکر صحتیاب ہوئے تھے کہ بلیک فنگس سے متاثر ہوگئے۔
جن کا آج سدی پیٹ میڈیکل کالج کے ای این ٹی پروفیسر ناگاراجو کی قیادت میں ای این ٹی ماہرین اشوک ریڈی،پرنسپل تمل ارس،سپرنٹنڈنٹ جیا شری ،انستھسیا ڈاکٹر چندر پر مشتمل ٹیم نے کامیاب آپریشن کے ذریعہ بلیک فنگس کو نکال دیا گیا۔سدی پیٹ میں بلیک فنگس کے چار متاثرین ہیں جن میں سے آج پہلا آپریشن کامیاب ہوا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست میں سختی کیساتھ لاک ڈاؤن پر عمل آوری کے باعث کوروناوائرس کی وباء قابو میں آرہی ہےجبکہ ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کی معیاد 9 جون کو ختم ہورہی ہے۔
اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ نے کل 8 جون کو دوپہر دوبج ےریاستی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں دیگر ریاستی امور کیساتھ ساتھ ریاست میں 12 مئی سے نافذ العمل لاک ڈاؤن میں مزید توسیع یا پھر لاک ڈاؤن کی برخواستگی کا اہم فیصلہ بھی کیا جائے گا!!
امکان ہے کہ کوروناوائرس متاثرین کی تعداد میں کمی کے پیش نظرلاک ڈاؤن کو برخاست کرتے ہوئے ریاست میں ماہ جون کے اختتام تک نائٹ کرفیو یا اس کے ساتھ ساتھ ہفتہ کی رات سے پیر کی صبح تک ہفتہ واری کرفیو کے نفاذ کا بھی فیصلہ لیا جاسکتا ہے!؟