مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو75 فیصدکوویڈ ویکسین مفت فراہم کرے گی،25 فیصد ویکسین خانگی اسپتالوں کو دئیے جائیں گے

قومی خبریں

مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو 75 فیصدکوویڈ ویکسین مفت فراہم کرے گی

25 فیصد ویکسین خانگی اسپتالوں کو دئیے جائیں گے،قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا اعلان

نئی دہلی:7۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

وزیراعظم نریندرمودی نے آج اعلان کیا ہے کہ مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو 75 فیصد کوویڈ ویکسین مفت فراہم کرے گی جبکہ 25 فیصد ویکسین خانگی اسپتالوں کو فراہم کیے جائیں گے اور خانگی اسپتال ان ویکسین کو دینے کیلئے 150 روپئے کی فیس لیں گے۔جبکہ سرکاری اسپتالوں میں مفت کوویڈ ویکسین دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ویکسین خرید کر 18 سال مکمل کرلینے والے تمام افراد کو ویکسین دینے کی غرض سے ملک کی تمام ریاستوں کو کوویڈ ویکسین مفت سربراہ کی جائے گی۔

وزیراعظم نریندرمودی آج 7 جون بروز پیر شام 5 بجے قوم سے خطاب کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوویڈ ویکسین ہی کوویڈ سے تحفظ کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دیوالی تہوار تک یعنی ماہِ نومبر تک ملک کے 80 کروڑ غریب خاندانوں کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔

قوم کے نام اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ تمام ریاستوں کو 21 جون سےمفت ویکسین کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے قوم کے نام اپنے خطاب کے دؤران کہا کہ کوویڈ ویکسین کے متعلق جو لوگ عوام میں افواہیں اور خوف پیدا کررہے ہیں ان سے عوام ہوشیار رہیں۔ کیونکہ یہ لوگ بھولے بھالے عوام کی زندگیوں کیساتھ بہت بڑا کھلواڑ کررہے ہیں۔

 

……………………………..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے