موضع ممباپور میں کئی سال بعد”بیر بہوٹیاں” نظرآئیں

موضع ممباپور میں کئی سال بعد "بیر بہوٹیاں” نظرآئیں

وقارآباد/تانڈور: 4۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

چندسال قبل تک بارش کے موسم میں کھیتوں ،شہروں،ٹاؤنس اور مواضعات میں جہاں کہیں گھاس ہوتی زمین سے چمکدار،سرخ مخملی کیڑے سینکڑوں کی تعداد میں نکلا کرتے تھے جس سے اس وقت بچے کھیلا بھی کرتے تھے تاہم ان مخملی کیڑوں کی نسل اب تقریباً ناپید ہوگئی ہے۔ان مخملی کیڑوں کو ” بیربہوٹی ـ ” کہا جاتا ہے۔

کل رات اور آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع وقارآباد کے مختلف مقامات ہونے والی بارش کے بعد پدیمول منڈل کے موضع ممباپور میں آج صبح زمین سے نکل کر ادھر اُدھر دؤڑنے والی یہ مخملی بیر بہوٹیاں چھوٹے بچوں کیلئے ایک عجیب شئے نظرآرہی تھیں۔

جبکہ کسانوں میں خوشی کی لہر دؤڑگئی ۔کیونکہ کسانوں کا عقیدہ ہوتا ہے کہ جس سال بیر بہوٹیاں زمین سے نکلتی ہیں اس سال مانسون میں اچھی بارچ ہوتی ہے۔

بیر بہوٹی زمینی کیڑوں میں سب سے زیادہ خوبصورت کہلاتی ہے اسے عربی میں کاغنہ کہتے ہیں اور انگریزی میں Cochineal Insect کہا جاتا ہے۔اور اس کا تعلق مکڑی کے خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

بیر بہوٹی(ویڈیو)

ان بیر بہوٹیوں کے تیل کا استعمال یونانی اور آیوردیدک دواؤں کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ممباپور کے کسانوں نے بتایا کہ زائد از 8؍سال بعد اس موضع میں دوبارہ بیر بہوٹیاں نظر آئی ہیں۔