بنکاک سے چنئی ایرپورٹ پہنچے شخص کے قبضہ سے پانچ اژدھے ضبط
مسافر گرفتار،ماہرین کے مشورہ پر سانپ بنکاک واپس بھیج دئیے گئے
گزشتہ ماہ بھی 16 اژدھے،ایک بندر اور تانبیل ضبط کیے گئے تھے
چنئی: 05۔ستمبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز )
زیادہ تر ملک کے تمام ایرپورٹس پرمحکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کی جانب سے مشتبہ مسافرین کی تلاشی کے ذریعہ غیر قانونی طریقہ سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافرین کے قبضہ سے لاکھوں روپئے مالیتی سونا کے بسکٹ،زیور،نشہ آور ادویات،آئی فونس،امپورٹیڈ سگریٹ،بیرون ممالک کی کرنسی اور دیگر ممنوعہ اشیاء ضبط کی جاتی ہیں اور ایسے واقعات عام ہیں۔
لیکن 2 ستمبر کو تمل ناڈو کے چنئی ایرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے ایک مسافر کے سامان کی تلاشی لینے کے بعد محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کے ہوش ہی اڑگئے۔کیونکہ یہ مسافر ہوائی جہاز میں دیگر مسافرین کے ساتھ سفر کرتے ہوئے اپنےجس سامان کے ساتھ چنئی ایرپورٹ پہنچا تھا اس کے سامان میں پانچ مختلف اقسام کے انتہائی خطرناک اور زہریلے اژدھے سانپ پائے گئے۔
ان پانچ اژدھا سانپوں کومسافر کے لگیج میں دیکھ کرخود محکمہ کسٹمس چنئی ایرپورٹ کے عہدیداروں کے ہوش اڑگئے کہ اتنے خطرناک اورزہریلے سانپوں کے ساتھ اس مسافر نے کس طرح اس ہوائی جہاز میں سفر کررہے دیگر مسافرین کی زندگیوں کوخطرہ میں ڈال کربنکاک سے چنئی کے ایرپورٹ تک پہنچا؟۔ایک ماہ کے دؤران چنئی ایرپورٹ پر اس طرز کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔11 اگست کو بھی کسٹمز کے عہدیداروں نے بنکاک سے پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے 16 سانپ،ایک بندر اور ایک تانبیل ضبط کیے تھے۔
چنئی کسٹمز کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر آج ان اژدھا سانپوں کی تصویر کے ساتھ کیے گئے ایک ٹوئٹ میں لکھاگیا ہےکہ”ایئر انٹیلی جنس افسران، چنئی نے 02.09.2022 کو تلاشی کے دؤران بنکاک سے آنے والے ایک مسافر کے سامان کےاندر چھپائے گئے 5 اژدھا سانپوں کے بچے ضبط کرلیے گئے۔اور اس مسافر کو حراست میں لے لیا گیا”۔
Air Intelligence officers, Chennai seized/detained 5 Nos of Ball Pythons concealed inside check-in luggage from pax arrived from Bangkok on 02.09.2022. Pythons were deported back to Thailand as advised by Animal Quarantine authorities. Pax arrested.@cbic_india pic.twitter.com/fcQ5Mm5CpL
— Chennai Customs (@ChennaiCustoms) September 5, 2022
اس ٹوئٹ کےمطابق محکمہ کسٹمز،چنئی کے عہدیداروں نے بعدازاں جانوروں کے قرنطینہ حکام کے مشورے کے مطابق ان پانچ اژدھا سانپوں کے بچوں کو واپس تھائی لینڈ بھیج دیا گیا۔اور اس مسافر کو گرفتارکرتے ہوئے ایک درج رجسٹر کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہاں یہ تذکرہ غیرضروری نہ ہوگاکہ محکمہ کسٹمز چنئی ٹوئٹ کے مطابق کسٹمز کے عہدیداروں نے 11 اگست کو بھی بنکاک سے فلائٹ نمبر TG 337 کے ذریعہ چنئی ایرپورٹ پہنچنے والے ایک مسافر کے لگیج سے ایک ڈی برازا نسل کا بندر،15 بادشاہ سانپKingSnakes#،پانچ اژدھے کے بچے اور ایک نایاب قسم کی تانبیل ضبط کیے تھے۔اس مسافر کو گرفتار کرتےہوئے ضبط شدہ سانپوں، بندر اور تانبیل کو تھائی ایرویز کی فلائٹ کے ذریعہ واپس بنکاک بھیج دیاگیا تھا۔
Based on intel, on 11.08.22 a male pax arriving from Bangkok in TG-337 was intercepted by Customs Officers. On examination of checked-in baggage 1-DeBrazza Monkey, 15-KingSnakes, 5-Ball Pythons and 2-Aldabra Tortoises were recovered. (1/2) pic.twitter.com/cN4hoYcQtM
— Chennai Customs (@ChennaiCustoms) August 13, 2022
یہ خبریں کون بنا رہے ہیں۔
تانبیل تیلگو لفظ ہے
اردو میں کچھوا کہتے ہیں
جناب والا خبریں کون بنارہا ہے اس سے آپ کو کوئی غرض نہیں ہونی چاہئے
رہی بات کچھوا اور تانبیل کی تو عام فہم زبان میں تانبیل ہی لکھا اور بولا جاتا ہے
اب تمام قاری آپ کی طرح اتنے زیادہ زبان داں نہیں ہوتے تو لازمی ہے کہ عام بول چال والی زبان ہی استعمال کی جائے