جنرل سیکریٹری بی جے پی یووامورچہ پامیلا گوسوامی 100 گرام کوکین کے ساتھ گرفتار

قومی خبریں

 جنرل سیکریٹری بی جے پی یووامورچہ پامیلا گوسوامی 100 گرام کوکین کے ساتھ گرفتار

کولکاتا :20-فروری (ایجنسیاں/سحرنیوزڈاٹ کام)

بنگال پولیس نے جنرل سیکریٹری بی جے پی یووا مورچہ بنگال پامیلا گوسوامی کی کار سے100 گرام نشیلی اشیاء کوکین کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

جنرل سیکریٹری بی جے پی یووا مورچہ بنگال پامیلا گوسوامی اپنی گرفتاری کے دؤران

جمعہ کی شام علی پور علاقہ میں گاڑیوں کی تلاشی کے دؤران پولیس نے جب جنرل سیکریٹری بی جے پی یووا مورچہ بنگال پامیلا گوسوامی کی کارکی تلاشی لی تو انکے پرس میں چند لاکھ مالیتی 100گرام کوکین برآمد ہوئی اس پرس کو کار کی سیٹ کے نیچے رکھا گیا تھا۔

جنرل سیکریٹری بی جے پی یووا مورچہ بنگال پامیلا گوسوامی اپنی گرفتاری کے دؤران

اس کار میں انکے ساتھ سفر کررہے انکے دوست اور یووا مورچہ کے ساتھی پربیر کمار دیو بھی سفر کررہے تھےانہیں بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے بتایا جاتا ہے کہ جنرل سیکریٹری بی جے پی یووا مورچہ بنگال پامیلا گوسوامی اور انکے دوست پربیر کمار دیو این آر ایونیوکے کیفے سے واپس ہورہے تھےکہ ان دونوں کو کار سے اتارکر پولیس نے کار کی تلاشی لی تو پرس برآمد ہوا جس میں کوکین موجود تھی۔بعدازاں دونوں کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ۔انکے ساتھ موجود سیکورٹی گارڈ کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔


دوسری جانب بی جے پی قائد سمک بھٹا چاریہ نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں قانون اپنا کام کرے گا تاہم انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کسی نے پامیلا گوسوامی کی کار میں کوکین رکھ دی تھی !

اس سلسلہ میں ترنمول کانگریس لیڈر چندرماں بھٹاچاریہ یہ واقعہ شرمناک ہے جو بنگال میں پیش آیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ بی جے پی کابنگال میں اصلی چہرہ ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بی جے پی لیڈر بچوں کی اسمگلنگ کے معاملہ میں بی جے پی قائدین کے نام آچکے ہیں ۔

کوکین کیساتھ گرفتار جنرل سیکریٹری بی جے پی یووا مورچہ بنگال پامیلا گوسوامی2019ء میں بی جے پی میں شمولیت سے قبل ایرہوسٹس اورماڈل اور ٹی وی سیرئیل اداکارہ رہ چکی ہیںبعدازاں انہیں جنرل سیکریٹری بی جے پی یووا مورچہ بنگال بنایا گیا پھر انہیں یووامورچہ ہگلی ضلع کا انچارج بنایا گیا ۔

گزشتہ شام دیر گئے کوکین کیساتھ جنرل سیکریٹری بی جے پی یووا مورچہ بنگال پامیلا گوسوامی کی گرفتاری کی اطلاع کیساتھ ہی سوشیل میڈیا پر کئی ایسی تصاویر وائرل کردی گئیں جن میں پامیلا گوسوامی بی جے پی کے کئی سرکردہ لیڈران کیساتھ نظرآرہی ہیں ۔

پامیلا گوسوامی کا ٹوئٹر پوسٹ جس میں وہ بی جے پی ایم پی بنگلور تیجسوی سوریہ کیساتھ نظر آرہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے