بنگلورو کے کے آر پورم فلائی اوور سے ایک شخص دس روپئے کے نوٹ برساکر چلاگیا، نوٹ حاصل کرنے عوام کا ہجوم، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا وائرل قومی خبریں

بنگلورو میں کے آر پورم فلائی اوور سے ایک شخص دس روپئے کے نوٹ برساکر چلاگیا
نوٹ حاصل کرنے عوام کا ہجوم، پولیس تحقیقات میں مصروف،ویڈیو وائرل

بنگلورو: 24۔جنوری
(سحر نیوز ڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کا ایک عجیب و غریب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک نامعلوم شخص مبینہ طور پر بنگلورو کے کے آر پورم فلائی اوور بریج کے اوپر سے نیچے 10 روپے کے نوٹوں کو پھینک رہا ہے۔تاہم اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا ہے اور اس نامعلوم شخص نے یہ حرکت کیوں کی۔؟

بنگلوروکے نامور و سینئرصحافی عمران خان جن کے زیادہ تر ویڈیوز ٹوئٹ ملک اور بیرون ممالک کےچینلز اور ویب سائٹ سائٹس اپنی خبروں کے ساتھ پیش کرتے ہیں،کی جانب سے آج ان کےمصدقہ ٹوئٹر ہینڈل سےپوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں ایک شخص کو بنگلورو کے کے آر پورم فلائی اوور سے 10 روپئے کے نوٹ بریج کے اوپر سے نیچے برساتے ہوئے ہوئے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہےکہ یہ شخص اپنے ہاتھ میں موجود تھیلی سے نوٹوں کے بنڈل نکال کر انہیں کھولنے کے بعد فلائی اوور سے نیچے پھینک رہا ہے اور نیچے عوام کا ہجوم ان نوٹوں کو حاصل کرنے امڈ پڑا ہے۔جبکہ یہ نامعلوم شخص فلائی اوور بریج کے دونوں کناروں پر پہنچ کر دونوں جانب سے نیچے نوٹ پھینک رہا ہے۔

اس شخص کے گلے میں ہار کی طرح ایک دیواری گھڑی بھی لٹکی ہوئی نظر آ رہی ہے۔جب اس شخص نےفلائی اوور کے اوپر سےنوٹ پھینکنے شروع کیے تو اس کے ارد گرد نوٹ مانگنے والے لوگوں کی بھیڑ لگ گئی تھی۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اس واقعہ کے دؤران فلائی اوور پر ہلکی سی ٹریفک جام ہوگئی تھی اور گاڑیوں پر جانے والے بھی یہ منظر دیکھ کر حیران تھے۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) (مغربی) لکشمن نمبرگی نے کہاکہ پولیس کو اس واقعہ کے متعلق زیادہ تفصیلات حاصل نہیں ہوئی ہیں۔تاہم مقامی پولیس اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے اور مبینہ طور پر اس شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی تحقیقات اور اس شخص کی شناخت میں مصروف ہیں۔جس کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ اس شخص سے ایسا کیوں کیا۔؟

جبکہ ٹوئٹر پر ہی راکیش راکیش نامی ہینڈل سے اس واقعہ کے الگ الگ زاویوں سے لیے گئے دو ویڈیوز پوسٹ کیے گئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے