فلم ایکٹر عامر خان کورونا وائرس سے متاثر
ممبئی :24۔مارچ (سحر نیوز ڈیسک)
بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان بھی آج کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ عامر خان کی ترجمان نے آج چہارشنبہ کے دن اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان کی صحت مکمل طورپر ٹھیک ہے اور وہ اپنی رہائش گاہ پر آئسولیشن میں ہیں اور تمامتر احتیاطی اقدامات کررہے ہیں۔
فلم اداکار عامر خان کے ترجمان نے ساتھ ہی ان شخصیتوں سے خواہش کی کہ گزشتہ دنوں کے دؤران جنہوں نے عامر خان سے ملاقات کی ہے وہ بھی احتیاطی اقدامات کرلیں۔
جاریہ ماہ کے اوائل میں اپنی آنیوالی فلم کوئی جانے نہ کی اسکریننگ میں حصہ لیا تھااس فلم میں عامر خان کیلئے عامر خان نے ایک گیت کے رقص میں بھی حصہ لیا تھا جس کے ڈائرکٹر انکے دوست امین حاجی ہیں.
اس فلم کی اسکریننگ کے بعد ” پاپا رازیوں” (ایسے صحافی اور فوٹو گرافر جو مشہور شخصیات کا خفیہ طورپر پیچھا کرتے ہیں) سے بات کرتے ہوئے فلم اداکار عامر خان نے انہیں بتایا تھا کہ وہ کیوں تمام سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارمس سے دور ہوگئے.
عامر خان نے کہا تھا کہ "اس پر آپ اپنا نظریہ مت پیش کیجئے، "میں اپنی دُھن میں رہتا ہوں” اور میں کسی بھی حال اب سوشیل میڈیا پر متحرک نہیں ہوں گا،اور نہ ہی اب سوشیل میڈیا پر کوئی چیز پوسٹ ہی کروں گا "
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ہی لگان ، پی کے، تارے زمیں پر اور دنگل جیسی مشہور فلموں کے اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار عامر خان نے سوشیل میڈیا سے مکمل دوری کا اعلان کیا ہے۔

