وقارآباد ضلع میں ذہنی معذور لڑکی کی عصمت ریزی کی
کوشش کرنے والاسرپنچ گرفتار،عدالتی تحویل میں روانہ
سرکل انسپکٹر پولیس رام بابو نے پولیس پر عائد الزامات کو مسترد کردیا
بی جے پی قائدین نے متاثرہ لڑکی کو 25 لاکھ کے معاوضہ کا مطالبہ کیا
وقارآباد/تانڈور: 09۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
وقارآباد ضلع کے حلقہ اسمبلی تانڈور کے بشیرآباد منڈل میں موجود نندیا نائیک تانڈہ میں جمعہ کی رات ایک 21 سالہ لڑکی جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے کی سرپنچ شنکرنائیک کی جانب سےعصمت ریزی کی کوشش اورعین وقت پرلڑکی کےبھائی کی مداخلت کے بعد فرار سرپنچ کے خلاف لڑکی کے بھائی کی شکایت پر بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں سرپنچ شنکر نائیک کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔
اس سلسلہ میں آج سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (رورل) رام بابو نے واضح کیا کہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کرنے والے سرپنچ شنکر نائیک کے خلاف کیس درج رجسٹر کرکے قانونی طور پر ہی کارروائی کی جارہی ہے۔
اس معاملہ میں پولیس پر لڑکی کےرشتہ داروں کی جانب سے تساہلی اور جانبداری برتنے اورکیس درج نہ کیےجانےکےالزامات کومستردکرتےہوئے سرکل انسپکٹر پولیس رام بابو نےکہا ہےکہ اس معاملہ میں پولیس پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔اور پولیس مکمل قانونی اختیارات کےساتھ کام کرنے میں مصروف ہے۔
سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (رورل) رام بابو نے کہا کہ لڑکی کے بھائی کی جانب سے پولیس میں درج کروائی گئی تحریری شکایت میں سرپنچ شنکر نائیک پر بہن کی صرف عصمت ریزی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اور اسی شکایت پر پولیس نے سرپنچ شنکر نائیک کے خلاف عصمت ریزی کی کوشش کی دفعات کے تحت ہی کیس درج کرتےہوئے گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ سرپنچ کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے ریمانڈ کردیا گیا۔
دوسری جانب اس معاملہ میں آج ہی جنرل سیکریٹری وقارآبادضلع بی جے پی یو۔رمیش کمار کی قیادت میں بی جے پی قائدین کےایک وفد نےسرکل انسپکٹر پولیس تانڈور(رورل) رام بابو سے ملاقات کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف اور ملزم سرپنچ شنکر نائیک کے خلاف سخت کاررائی کا مطالبہ کیا۔اس وفد میں رکن ریاستی بی جے پی مہیلا مورچہ انتارم للیتا،صدر وقارآباد ضلع بی جے پی مہیلا مورچہ ساہو شری لتا،صدر تانڈور ٹاؤن بی جے پی سدرشن گوڑ،یالال منڈل بی جے پی انچارج رجنی کانت کے علاوہ دیگر شامل تھی۔بعدازاں ان بی جے پی قائدین نے متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان سے بھی ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر جنرل سیکریٹری وقارآباد ضلع بی جے پی یو۔رمیش کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریاست تلنگانہ میں خواتین پر جنسی حملوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔اور برسر اقتدار ٹی آر ایس پارٹی کےچند لیڈر ایسےواقعات میں ملوث ہورہے ہیں۔انہوں نے اس واقعہ میں ملوث سرپنچ کو فوری عہدہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو 25 لاکھ روپئے کے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔اور الزام عائد کیا کہ مقامی رکن اسمبلی کے رشتہ دار متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہیں،جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
” اس واقعہ کی مکمل تفصیلات اس لنک پر :-