دفتر برقی تانڈور پر اے سی بی کا دھاوہ
تانڈور۔28-جنوری (سحر نیوز ڈاٹ کام ) آج دوپہر تانڈور کے دفتر محکمہ برقی پر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے دھاوہ منظم کیا ہے ۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا جارہا ہیکہ اے سی بی کی ٹیم نے محکمہ برقی تانڈور کے ایک ملازم کو برقی صارف کے پاس سے رشوت کی رقم طلب اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا ہے؟ اور اس معاملہ میں اے ڈی محکمہ برقی رام داس سے اے سی بی کے عہدیدار پوچھ تاچھ کررہے ہیں!
تاہم اس معاملہ میں ڈی ایس پی محکمہ اے سی بی کا کہنا ہیکہ تمام کارروائی کی تکمیل کے بعد وہ میڈیا کو آج کی کارروائی کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔ اے سی بی عہدیدارابھی اپنی تفتیش اور کارروائی میں مصروف ہیں اس سلسلہ میں تفصیلات کا انتظار ہے۔

