تانڈور میں میڈیکل کالج ،انٹرنیشنل اسکول اور دو انڈسٹریل پارکس کا قیام

ریاستی خبریں

تانڈور میں میڈیکل کالج ،انٹرنیشنل اسکول اور دو انڈسٹریل پارکس کا قیام
رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کا پریس کانفرنس انکشاف

تانڈور۔27ـ۔جنوری (سحر نیوزڈاٹ کام) پائلٹ روہت ریڈی رکن اسمبلی تانڈور نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات کے موقع پر انہوں نے عوام سے جو انتخابی وعدے کیے تھے اسکے لیے وہ پابند عہد ہیںاور مرحلہ وار سطح پر تانڈور کی بے مثال ترقی کی تکمیل کو وہ ممکن بنائیں گے ۔ رکن اسمبلی کل یہاں ایم ایل اے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں پارٹی قائدین مرلی کرشنا ، محمد عرفان ، ایم اے نعیم افو ،شاہی پور نرسملو ، سرینواس چاری کوہیر سرینواس کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پائلٹ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ تانڈور کی ترقی میں چند طاقتیں رکاوٹیں پیدا کرنے میں مصروف ہیں تاہم وہ ان کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کو یقینی بنائیں گے کیونکہ انہیں منتخب ہوکر دو سال ہوگئے تاہم ایک سال مختلف انتخابات ، انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذاور پھر گزشتہ سال سے اب تک کورونا کی وباء کے باعث تمام ترقیاتی کام ٹھپ ہیں ۔

رکن اسمبلی نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلی مرتبہ تانڈور کو دو انڈسٹریل پارکس منظور ہوئے ہیں بشیر آباد منڈل کے ناوندگی میں پتھروں کی صنعتوں کا زون قائم کرتے ہوئے تمام پتھر کی صنعتوں کو وہاں منتقل کیا جائے گا اور تانڈور منڈل کے جنگورتی میں فوڈ پروسیسنگ زون قائم کیا جائے گاجس سے یہاں کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا ۔انہوں نے تانڈور کی فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے بھی جلد اقدامات کا تیقن دیا۔

پائلٹ روہت ریڈی رکن اسمبلی نے انکشاف کیا کہ تانڈور میں بہت جلد انٹرنیشنل اسکول کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے وہیں وزیر اعلیٰ کے سی آر کے وعدہ کے مطابق تانڈور میں ایک سرکاری میڈیکل کالج بھی قائم کیا جارہا ہے جسکے لیے ارا ضیات کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ تانڈور کے قدیم تانڈور، اندرا نگر اوراین ٹی آرنگر کالونی میں بستی دواخانے قائم کیے جائیں گے اور موضع انتارام میں زیر تعمیر انڈور اسٹیڈیم اور آڈیٹوریم کا جلد افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔

رکن اسمبلی نے زور دیکر کہا کہ تانڈور کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل مکمل طورپر انہی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا تانڈور میں8؍پارکس کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں عصری طورپر ترقی دی جائے گی رکن اسمبلی نے کہا کہ وہیں برسوں سے ترقی سے محروم این ٹی آرنگر، راجیو گروہا کالونی اور اندرماں کالونی کو ترقی دینے اور عوام کو تمام سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے فنڈس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ آدرش نگرمیں ماڈل پارک کی ترقی کیلئے ٹنڈرس کی تکمیل کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام سڑکوں کی مرمت کے کام بھی جلد مکمل کرلیے جائیں گےاور رعیتو بازارکو انٹگریٹیڈ مارکیٹ کی طرز پر ترقی دی جائے گی۔ پائلٹ روہت ریڈی رکن اسمبلی تانڈورنے کہا کہ جاریہ بائی پاس روڈ کی تعمیر کے کاموں کا پہلا مرحلہ اندرون 6؍ماہ مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تانڈور کے مضافات میں بائی پاس روڈ کی تعمیر کیلئے تین سال قبل سنگ بنیاد رکھا گیا تھاتاہم تعمیراتی کاموں کا آغاز نہیں کیا گیاتھا اور اس بائی پاس روڈ میں اپنی اراضیات سے محروم ہونے والے کسانوں کو معاوضہ کی ادائیگی اور دیگر رکاوٹوں کو اب دور کردیا گیا ہے اور بائی پاس روڈ بچھانے کا کام زوروں سے جاری ہے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ بائی پاس روڈ کے ایک مرحلہ کی تکمیل کے بعد شہر میں سے بھاری مال بردار گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اندرون دوماہ تانڈور۔حیدرآبادمکمل شاہراہ کی توسیع اور ترقی کے جاریہ کاموں کو بھی مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوڑنگل۔ چنچولی شاہراہ کی مرمت و توسیع کے کاموں کیلئے دوبارہ منصوبہ تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ دس بارہ سال قبل منظورہ کاموں میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی تاہم اب تمام اندون دو سال کام مکمل کرلیے گے ۔

انہوں نے کہا کہ دس سال سے زیر التواء تانڈور۔ظہیرآباداور جنگورتی ۔ تٹے پلی کی سڑکوں کا کام بھی زوروں کیساتھ جاری ہے رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی تانڈورکے یالال منڈل میں برسوں سے زیر تکمیل شیواساگر پراجکٹ کی تکمیل کیساتھ جنٹ پلی پراجکٹ اور کوٹ پلی پراجکٹ کی توسیع اورمرمت کے کاموں کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے اندرون دو سال ان تینوں پراجکٹس کی تکمیل بھی کرلی جائے گی۔
رکن اسمبلی نے اعلان کیا کہ ماہ فروری میں پلے باٹا پروگرام کا وہ آغاز کرتے ہوئے تمام مواضعات کا دؤرہ کریں گے اور عوامی مسائل سے واقفیت کے بعد تمام مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے