اسکولی یونیفارم پہن کر، پیٹھ پر کتابوں کا بیاگ لاد کر سائیکل پر اسکول جانے والا بندر!:سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

اسکولی یونیفارم پہن کر، پیٹھ پر کتابوں کا بیاگ لاد کر
سائیکل چلاتے ہوئے اسکول جانے والا بندر!
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

حیدرآباد:20۔نومبر(سحرنیوزڈیسک)

انسان جب سے اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں الجھ کر مصروف ہوا ہے اس وقت سے سوشل میڈیا اپنے صارفین کو تفریح فراہم کرنے کا بہترین اور سب سے بڑا ذریعہ بنا ہواہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس بالخصوص واٹس ایپ،انسٹاگرام اور فیس بک پر پوسٹس اور وائرل ہونے والا مختصر اور بالخصوص مزاح سے بھرپور مواد جس میں میمس، فوٹوز اور ویڈیوس شامل ہیں کو دیکھنے کے بعد انسان کچھ دیر کے لیے ہی سہی اپنی تھکان،پریشانیاں اور مشکلات کو بھول کر کچھ دیر کے لیے تازہ دم ہوجاتا ہے۔

ہم سوشل میڈیا پر اکثر انسانوں کو بندروں جیسی اور بندروں کو انسانوں جیسی حرکتیں کرتے دیکھ مسکرا اٹھتے ہیں۔بالخصوص بندروں کی مختلف حرکتوں سے بعض لوگ لوٹ پوٹ جاتے ہیں۔

وہیں دوسری جانب انہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے زیادہ تر صارفین ایسے بھی ہیں جو ان کا استعمال دن بھر ناصحانہ تبلیغ ،نفرتی مواد، ماردھاڑ اور خون خرابے والا مواد اپنی انگلیوں کی مدد سے ادھر سے ادھر پہنچانے کی لت میں مبتلا ہوتے ہیں!!جبکہ اس سے انہیں کچھ حاصل بھی نہیں ہوتا بس دلی سکون مل جاتا ہے۔

ایسا مواد ایک گروپ سے دوسرے گروپ میں فارورڈ کرکے ثواب کمالینے کے گمان میں مبتلا صارفین کے لیے ہمارا یہی پیغام ہے کہ ان دنوں جو حالات ہیں اس سے ایک بہت بڑا طبقہ ذہنی طور پر مایوس، خوفزدہ اور بے یقینی صورت حال سے گزر رہا ہے جسے دنیا جہاں کی پریشانیاں گھیری ہوئی ہوتی ہیں۔

وہ اگر سوشل میڈیا پر بھی یہی سب کچھ دیکھے گا تو جائے گا کہاں؟اس لیے لازمی ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر اپنی ذہنی پختگی کا ثبوت دیں اور صرف اسی مواد کی ہیرا پھیری کریں جس سے انسان کو دو منٹ کا ہی سہی سکون میسر ہوجائے اور اس کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل جائے!

لازمی نہیں کہ جو واہیات چیز ہمیں پسند آجائے وہی چیز نجی طور پر یا پھر گروپس میں موجود ارکان کو بھی پسند آئے؟

چلیں نصیحت اور مشورہ کے بعد ہم ایک ایسے بندر سے آپ کو ملاتے ہیں جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر اس طرح چکر مار رہا ہے جیسے کہ یہ بندر ایک سیکل پر بیٹھ کر چکریں مار رہا ہے۔انسٹاگرام پر _Helicopter_Yatra کی آئی ڈی سی ایک بندر کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔جو کہ ایک یاترا ٹروایلس ہے۔جو یاتریوں کو جموں کے ویشنود یوی،کیدراناتھ اور ادئے پور سمیت دیگر سیاحتی اور مذہبی مقامات کی یاترائیں کرواتے ہیں۔اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہوا ہے کہ یہ بناوٹی یا ادھر ادھر سے لیا ہوا ویڈیو نہیں ہے۔

https://www.instagram.com/reel/CVopc-gIhbi/?utm_source=ig_web_copy_link

اس ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر سلیقہ کے ساتھ ہرے رنگ کا اسکول کا یونیفارم پہنا ہوا ہے،اپنی پیٹھ پر باقاعدہ پنک کلر کا اسکول بیاگ لگائے ہوئے بالکل ایک اسکول جانے والے معصوم بچے کی طرح ایک چھوٹی سی سیکل پر چکر لگاتے ہوئے لطف اندوز ہورہا ہے۔

انسٹاگرام صارفین اس انوکھے ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے مختلف مزاح سے بھرپور کمنٹ کررہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ آندھرا پردیش کے سریکا کولم شہر کے سات راستے کے ایک کنارے پر گزشتہ دنوں ایک بندر سڑک پر پڑی ہوئی ایک ساڑی کو اٹھاکر اسے مختلف انداز میں اپنے اوپر اوڑھتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کو ہنسی کے ساتھ ساتھ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ 

 

اس واقعہ کی مختلف تصاویر اور تفصیلات سحر نیوز ڈاٹ کام کی اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہیں”

بندر نے سڑک پر پڑی ہوئی ساڑی پہن کرسب کو تفریح کا سامان فراہم کردیا،سوشل میڈیا پر تصاویر ہوئیں وائرل

Photos Courtesy: _Helicopter_Yatra, Video ScreenShots#