Skip to content
26/08/2026
Saher News

Saher News

نیوز پورٹل

  • سر ورق
  • بین الاقوامی
  • قومی
  • ریاستی
  • فلمی صفحہ
  • طبی نسخے
  • سوشل میڈیا وائرل
  • مضامین و رپورٹس
  • ہمارے بارے میں
Main Menu
ریاستی خبریں / قومی خبریں

کل ہندمجلس اتحادالمسلمین کا Verified ٹوئٹر ہینڈل ہیاک کرلیا گیا،نام اور تصویرایلن مسک کی لگادی گئی

18/07/202118/07/2021 - by سحر نیوز

کل ہندمجلس اتحادالمسلمین کا Verified ٹوئٹر ہینڈل ہیاک کرلیا گیا

نام اور تصویر ایلن مسک کی لگادی گئی،پارٹی کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

حیدرآباد:18۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)

کل ہند مجلس اتحادالمسلین (اے آئی ایم آئی ایم) کا مصدقہ Verified ٹوئٹر اکاؤنٹ نامعلوم ہیاکرس نے ہیاک کرلیا ہے پارٹی کے اس ٹوئٹر ہینڈل کانام AIMIM National کو بدل کر ایلن مسک Elon Musk کرتے ہوئے اس ٹوئٹر ہینڈل کی ڈی پی بھی ایلن مسک کی لگائی گئی ہے۔

تاہم اس ٹوئٹر ہینڈل پر صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن لوک سبھا حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی سے متعلق ٹوئٹ جوں کے توں قائم رکھے گئے ہیں اور ہیاکرس نے اپنی جانب سے کوئی قابل اعتراض یا متنازعہ ٹوئٹ نہیں کیا ہے۔

 کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے اس تصدیق شدہ Verified ٹوئٹر ہینڈل پر دو گھنٹے قبل بیرسٹر اویسی کاایک ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے۔اسی طرح 14 گھنٹے قبل کا بھی ایک ٹوئٹ موجود ہے۔اب اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ یہ ٹوئٹ اکاؤنٹ ہیاک ہونے کے بعد کیا گیا ہے یا اس ٹوئٹ کے بعد اکاؤنٹ ہیاک ہوا ہے؟

एक आवाज़, इंसाफ़ की. हक़ की. कमज़ोरों की. ☝️ – बैरिस्टर @asadowaisi pic.twitter.com/ze4H0siKXF

— AIMIM (@aimim_national) July 18, 2021

 

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کا یہ ٹوئٹر ہینڈل ستمبر 2010ء میں بنایا گیا تھا جس کے کو 6 لاکھ 78 ہزار 300 فالوورس ہیں اور اس ٹوئٹر ہینڈل سے 117 شخصیتوں کو فالو کیا جاتا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے تصدیق شدہ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے اس ٹوئٹر ہینڈل سے اب تک 10,600 ٹوئٹ کیے گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن لوک سبھا حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اس خبر کے لکھے جانے تک یعنی سہء پرتین بج کر 40 منٹ تک اپنے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ ایلن مسک Elon Musk برقی گاڑی تیار کرنے والی امریکی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے مالک ہیں اور وہ دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ امیر ترین شخص ہیں۔

Tweets by aimim_national

 

 

Share this post:

Share on WhatsAppShare on X (Twitter)Share on FacebookShare on TelegramShare on LinkedIn
Tagged@aimim-official-verified-twitter-account-hacked-

Related Posts

وقارآباد کے سپوت رحمت پاشا انسانیت کی عالمی علامت بن گئے، آسٹریلیا کے سڈنی میں کئی جانیں بچائیں، مستقل رہائش کا اعزاز حاصل

05/08/202605/08/2026

پروفیسر عبدالوہاب قیصر کا انتقال، ملت ایک مشفق استاد، ماہرِتعلیم اور محسنِ اردو سے محروم، شکاگو (امریکہ) میں تعزیتی اجلاس

24/07/202625/07/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور اور وقارآباد میں گیسٹ لیکچررز کی جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب

21/07/202622/07/2026

پوسٹوں کی نیویگیشن

Previous Article ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو ہم نے نہیں مارا : طالبان کے ترجمان کا بیان
Next Article تلنگانہ میں 16 ماہ بعد کل 19 جولائی سے دوبارہ دؤڑیں گی بناء ریزرویشن کی پاسنجر ٹرینیں

About سحر نیوز

View all posts by سحر نیوز →

تازہ خبریں

  • وقارآباد کے سپوت رحمت پاشا انسانیت کی عالمی علامت بن گئے، آسٹریلیا کے سڈنی میں کئی جانیں بچائیں، مستقل رہائش کا اعزاز حاصل
  • اس جین زی کو کس نے یہ سب سکھایا؟ احتجاج کے دوران نعروں، میمز اور پوسٹرز پر برہمی کیوں؟
  • پروفیسر عبدالوہاب قیصر کا انتقال، ملت ایک مشفق استاد، ماہرِتعلیم اور محسنِ اردو سے محروم، شکاگو (امریکہ) میں تعزیتی اجلاس
  • گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور اور وقارآباد میں گیسٹ لیکچررز کی جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب
  • تانڈور کی جدید عیدگاہ میں بارانِ رحمت کے لیےنمازِ استسقاء کا اہتمام, سینکڑوں فرزند اسلام کی شرکت, برادران وطن بھی پہنچے
  • تلنگانہ :  شاہ آباد میں 6 ا فراد کا قتل کرنے والے راجکمار کی نعش دستیاب،  خودکشی کا شبہ ! نعش کے ساتھ زہر کی بوتل پائی گئی  
  • تلنگانہ : رنگاریڈی ضلع کے شاہ آباد میں درندگی کا ننگا ناچ، انسانیت شرمسار ، پو کسو کیس کے ملزم راجکمار کے ہاتھوں 6 افراد بشمول 2 معصوم بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات
  • اپولو فارمیسی میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں مطلوب، 10 جولائی کو وقارآباد میں جاب میلہ، بیروزگار نوجوان استفادہ کریں
  • شادی کے غیر ضروری اخراجات میں کمی، 300 مستحق طلبہ کے لیے تعلیمی امداد، عبدالمقیت چندا کا مثالی اقدام
  • عصری تعلیم اور حفظِ قرآن کا حسین امتزاج، ڈاکٹر عتیق احمد کے چاروں بچے حافظِ قرآن بن گئے
Copyright © 2026 Saher News.
Powered by WordPress and HitMag.
Subscribe on YouTube
Designed by Haysky.com