ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو ہم نے نہیں مارا : طالبان کے ترجمان کا بیان

بین الاقوامی خبریں قومی خبریں

ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو ہم نے نہیں مارا

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان

کابل:17۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

جمعرات کی رات ہندوستان کے مشہور پلٹزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی جو کہ ہندوستان میں مشہور بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرس کے نمائندہ تھے افغانستان کے قندھار میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان اسپن بولدک ضلع جو کہ پاکستان سے متصل ہے میں جھڑپ کے دؤران جاں بحق ہوگئےتھے۔

رائٹرس کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی موت پر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی این این۔نیوز 18سے کہا ہے کہ دانش صدیقی کی موت سے انہیں بھی شدید تکلیف ہوئی ہے اور انہیں اس کا افسوس ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی موت کس کی فائرنگ میں ہوئی ہے اور یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کی موت کیسے ہوئی؟

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چند صحافی انہیں اطلاع دئیے بناء جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنگ میں تباہ شدہ علاقوں کا دؤرہ کرنے والے کوئی بھی صحافی پہلے انہیں واقف کروادیں تو طالبان ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

ممبئی میں پیدا ہوئے 38سالہ دانش صدیقی کے ہلاکت پر دنیا بھر کے صحافیوں میں غم اور دکھ کی لہر دؤڑگئی ہے اور کل سے دہلی ، ممبئی ، کولکتہ کے بشمول ملک کے کئی مقامات پر صحافیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے موم بتیاں رؤشن کرکے دانش صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

وہیں رائٹرس کے صدر مائیکل فریڈن برگ اور چیف ایڈیٹر ان چیف،الیسیندرا گیلونی ،سیکریٹری جنرل یواین او،صدر افغانستان امریکہ انتظامیہ ،سابق صدر کانگریس راہول گاندھی، چیف منسٹرس کیرالا و ٹاملناڈو پنارائے وجیئن ، ایم کےاسٹالن کے علاوہ کئی اہم شخصیتوں نے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے جاں بحق ہونے والے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی میت بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی کے حوالے کردی ہے جس کی اطلاع حکومت ہند کو دے دی گئی ہے۔ہندوستانی عہدیدار دانش صدیقی کی میت کو ہندوستان منتقل کرنے کے انتظامات کررہے ہیں۔

رائٹرس نے کہا ہے کہ دانش صدیقی کی موت کے متعلق وہ مزید تفصیلات جمع کرنے میں مصروف ہے۔

 

عزیراحمد دہلی کا لکھا ہوا مضمون ” دانش صدیقی ہمارے دور کا ایک بہادر جرنلسٹسحر نیوز ڈاٹ کام کی اس لنک پر پڑھا جاسکتا ہے۔

دانش صدیقی …… ہمارے دؤر کا ایک بہادر فوٹو جرنلسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے