کل ہندمجلس اتحادالمسلمین کا Verified ٹوئٹر ہینڈل ہیاک کرلیا گیا
نام اور تصویر ایلن مسک کی لگادی گئی،پارٹی کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا
حیدرآباد:18۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)
کل ہند مجلس اتحادالمسلین (اے آئی ایم آئی ایم) کا مصدقہ Verified ٹوئٹر اکاؤنٹ نامعلوم ہیاکرس نے ہیاک کرلیا ہے پارٹی کے اس ٹوئٹر ہینڈل کانام AIMIM National کو بدل کر ایلن مسک Elon Musk کرتے ہوئے اس ٹوئٹر ہینڈل کی ڈی پی بھی ایلن مسک کی لگائی گئی ہے۔
تاہم اس ٹوئٹر ہینڈل پر صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن لوک سبھا حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی سے متعلق ٹوئٹ جوں کے توں قائم رکھے گئے ہیں اور ہیاکرس نے اپنی جانب سے کوئی قابل اعتراض یا متنازعہ ٹوئٹ نہیں کیا ہے۔
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے اس تصدیق شدہ Verified ٹوئٹر ہینڈل پر دو گھنٹے قبل بیرسٹر اویسی کاایک ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے۔اسی طرح 14 گھنٹے قبل کا بھی ایک ٹوئٹ موجود ہے۔اب اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ یہ ٹوئٹ اکاؤنٹ ہیاک ہونے کے بعد کیا گیا ہے یا اس ٹوئٹ کے بعد اکاؤنٹ ہیاک ہوا ہے؟
एक आवाज़, इंसाफ़ की. हक़ की. कमज़ोरों की. ☝️ – बैरिस्टर @asadowaisi pic.twitter.com/ze4H0siKXF
— AIMIM (@aimim_national) July 18, 2021
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کا یہ ٹوئٹر ہینڈل ستمبر 2010ء میں بنایا گیا تھا جس کے کو 6 لاکھ 78 ہزار 300 فالوورس ہیں اور اس ٹوئٹر ہینڈل سے 117 شخصیتوں کو فالو کیا جاتا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے تصدیق شدہ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے اس ٹوئٹر ہینڈل سے اب تک 10,600 ٹوئٹ کیے گئے ہیں۔
اس سلسلہ میں صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن لوک سبھا حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اس خبر کے لکھے جانے تک یعنی سہء پرتین بج کر 40 منٹ تک اپنے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ ایلن مسک Elon Musk برقی گاڑی تیار کرنے والی امریکی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے مالک ہیں اور وہ دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ امیر ترین شخص ہیں۔