Skip to content
17/04/2026
Saher News

Saher News

نیوز پورٹل

  • سر ورق
  • بین الاقوامی
  • قومی
  • ریاستی
  • فلمی صفحہ
  • طبی نسخے
  • سوشل میڈیا وائرل
  • مضامین و رپورٹس
  • ہمارے بارے میں
Main Menu
ریاستی خبریں

کوویڈ کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کیا تیاریاں کی گئیں؟ کسی ایک سوال کا بھی درست جواب نہیں آیا : تلنگانہ ہائیکورٹ کی برہمی

01/06/202101/06/2021 - by سحر نیوز

کوویڈ کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کیا تیاریاں کی گئیں؟ کسی ایک سوال کا بھی درست جواب نہیں آیا

مہاراشٹرا میں کوویڈ کی تیسری لہر کا آغاز 8,000بچے متاثر،حکومت کیا اقدامات کررہی ہے،تلنگانہ ہائیکورٹ کی برہمی

حیدرآباد : یکم؍جون (سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاستی ہائیکورٹ میں کوروناوائرس کی روک تھام کے اقدامات پر جاری تحقیقات کے دؤران آج مختلف امور پر ریاستی حکومت اور عہدیداروں پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارک کیا ہے کہ ہماری جانب سے پوچھے گئے سوالات میں سے ایک سوال کا بھی درست جواب نہیں آیا ہے!

آج تلنگانہ ڈائرکٹر آف ہیلتھ کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ پر ہائیکورٹ نے اس برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ساتھ ہی ہائیکورٹ نے ہدایت دی ہے کہ اس سلسلہ میں کل کی تحقیقات کے دؤران ہیلتھ سیکریٹری ، ڈائرکٹر آف ہیلتھ اور ڈی جی پی ہائیکورٹ میں پیش ہوں۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ کوویڈ کے علاج کیلئے طئے شدہ قیمتوں پر مشتمل جی او جاری نہیں کیا گیا۔

کوویڈ سے متعلق صلاح کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی ۔

کوویڈ کی تیسری لہر کے انتباہ پر اب تک جائزہ نہیں لیا گیا۔

کس طرح کے احتیاطی اقدامات کیے جائیں اس کی بھی عوام کو جانکاری نہیں دی گئی۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے آغاز کیساتھ ہی 8,000بچے کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں لیکن اس تیسری لہر کے متعلق حکومت نے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں!ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ کیا یہ اقدامات مستقبل میں ہی کیے جائیں گے؟اب کچھ نہیں کرسکتے ؟

ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ جن ہسپتالوں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں ان ہسپتالوں کی جانب سے کورونا متاثرین سے وصول کی گئی رقم کو واپس دلوایا گیا ہے؟

ان سارے معاملات میں ہائیکورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کل ہیلتھ سیکریٹری ، ڈائرکٹر آف ہیلتھ اور ڈی جی پی کو ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

Share this post:
Tagged#telangana-high-court-was-outraged-by-the-report-submitted-by-the-health-director-asked-what-is-the-plan-for-third-wave-of-covid

Related Posts

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم،حیدرآباد میں” جدیدیت کے خاندانی ڈھانچے اور اقدار پر اثرات” کے موضوع پر پینل مباحثہ

16/04/202616/04/2026

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان!

10/04/202611/04/2026

مینارٹی طبقہ کے نوجوانوں کے لیے بیرون ممالک ملازمتوں کے بہترین مواقع، استفادہ کرنے مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع راجیشوری

10/04/202610/04/2026

پوسٹوں کی نیویگیشن

Previous Article یکم؍اپریل تا 30؍مئی تلنگانہ میں 35.81؍ کروڑ کے جرمانے،لاکھوں کیس درج: ہائیکورٹ میں ڈی جی پی کی رپورٹ
Next Article سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ،وزیراعظم کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ

About سحر نیوز

View all posts by سحر نیوز →

تازہ خبریں

  • گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم،حیدرآباد میں” جدیدیت کے خاندانی ڈھانچے اور اقدار پر اثرات” کے موضوع پر پینل مباحثہ
  • تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان!
  • مینارٹی طبقہ کے نوجوانوں کے لیے بیرون ممالک ملازمتوں کے بہترین مواقع، استفادہ کرنے مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع راجیشوری
  • نیپال میں منعقدہ شوٹنگ بال مقابلہ میں تانڈور کے محمد معز نے گولڈ میڈل حاصل کیا
  • تانڈور کے محمد معز نیپال میں منعقدہ شوٹنگ بال مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرینگے
  • تلنگانہ کے وزیر معدنیات وویک وینکٹ سوامی سے تانڈور اسٹون مرچنٹس اور کواری اونرس اسوسی ایشن کے عہدیداروں کی نمائندگی
  • تلنگانہ حکومت نے نفرت انگیز، اشتعال انگیز تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹس کی روک تھام کے لیے بِل کو منظوری دے دی، پیرنٹس بِل بھی منظور
  • مرکزی وزیر سیاحت و معدنیات جی۔کشن ریڈی سے تانڈور اسٹون مرچنٹس اور کواری اونرس کے عہدیداروں کی ملاقات
  • حیدرآباد : معین آباد کے فارم ہاؤز پر ایگل ٹیم اور ایس او ٹی کا دھاوہ، منشیات ضبط!، سابق رکن اسمبلی اور ایم پی پولیس تحویل میں!!
  • تلنگانہ میں پکوان گیس کی کوئی قلت نہیں، سوشل میڈیا کے پروپگنڈہ سے عوام پریشان نہ ہوں : وزیر سول سپلائز اُتم کمار ریڈی
Copyright © 2026 Saher News.
Powered by WordPress and HitMag.
Designed by Haysky.com