سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ،وزیراعظم کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ

قومی خبریں

سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ،وزیراعظم کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ

نئی دہلی: یکم؍جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں آج شام دیر گئے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سنٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن
(سی بی ایس ای) کے بارہویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کردیا جائے۔

اس اجلاس میں مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ ،پرکاش جاؤڈیکر، پیوش گوئل ،نرملا سیتارامن،دھرمیندرا پردھان کے علاوہ دیگر مرکزی وزراء اور اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔

ملک میں جاریہ کوویڈ وباء کی غیر یقینی صورتحال کے باعث مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ساتھ ہی کہا گیا کہ سی بی ایس ای کے طئے شدہ معیار کے مطابق ایک متعین طریقہ سے بارہویں جماعت کے نتائج مرتب کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔!

قبل ازیں آج ہی سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے بورڈ امتحان 2021 کے انعقاد کے متعلق اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کرنے سے قبل مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکاریال نشانک نے کہا کہ ملک بھر میں ہزاروں طلباء کی حفاظت اور ان کا مستقبل نریندرمودی حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔

مرکزی وزیرتعلیم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ موجودہ کوویڈ منظرنامہ میں طلباء کے لئے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات کا انعقاد حکومت کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے