یکم؍اپریل تا 30؍مئی تلنگانہ میں 35.81؍کروڑ روپئےکے جرمانے اور لاکھوں کیس درج
ریاستی ہائیکورٹ میں ڈی جی پی تلنگانہ مہندرریڈی نے رپورٹ داخل کی
حیدرآباد: یکم؍جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ اور اس پر سختی کیساتھ عمل آوری پر مشتمل ایک رپورٹ ریاستی ڈی جی پی مسٹر ایم۔مہندرریڈی نے آج ریاستی ہائیکورٹ میں داخل کی ہے۔
اس رپورٹ میں ڈی جی پی نے ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں ادویات کی بلیک مارکیٹنگ کے سلسلہ میں 150؍افراد کے خلاف کیس درج رجسٹر کیے گئے ہیں۔
یکم؍اپریل تا 30؍مئی کے دؤران ریاست تلنگانہ میں 7؍لاکھ 49؍ہزار افراد پر کیس درج کیے گئے ہیں ۔
اسی طرح کوویڈ قواعد کے تحت ماسک نہ پہننے والے 4؍لاکھ 18؍ ہزار افراد پر کیس درج کرتے ہوئے 35؍کروڑ 81لاکھ روپئے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ریاستی ڈی جی پی مسٹر ایم۔مہندرریڈی نے ہائیکورٹ میں داخل کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سماجی فاصلہ قائم رکھنے پر 41,872؍افراد کے خلاف اور کرفیو قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے 2؍لاکھ 61؍ہزار افراد پر کیس درج کرتے ہوئے ریاست میں لاک ڈاؤن پر سختی کیساتھ عمل آوری جاری ہے۔