وقارآباد میں نوجوان کونقلی بندوق سے ڈرانے والے ڈپٹی تحصیلدارشیخ فیاض پولیس تحویل میں

وقارآباد میں نوجوان کونقلی بندوق سے ڈرانے والے ڈپٹی تحصیلدارشیخ فیاض پولیس تحویل میں

وقارآباد:29۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

وقارآباد پولیس نے ایک ڈپٹی تحصیلدار کونقلی بندوق کے ذریعہ ایک نوجوان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے الزام پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

وقارآبادکے ساکیٹ نگر میں پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات پولیس کے بموجب گزشتہ رات کملانگر کاساکن نوجوان پروین ساکیت نگر پارک میں واکنگ کے بعد ضرورت سے فارغ ہونے کی غرض سے گولیکر فنکشن ہال کے عقبی حصہ میں گیا تھا کہ محکمہ سِول سپلائز وقارآباد میں ڈپٹی تحصیلدار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے شیخ فیاض کار میں وہاں پہنچے اور پروین پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں خواتین رہتی ہیں وہ کیوں اس طرف آیا ہے؟

نوجوان نے پولیس میں درج کروائی گئی اپنی شکایت میں الزا م عائد کیا ہے کہ شیخ فیاض حالت نشہ میں تھے اور اس دؤران اسکے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے انہوں نے پہلے چاقو نکال کر دوبارہ اپنی عقبی جیب میں رکھ لی!

اور ساتھ ہی اپنی جیب سے بندوق نکال کر پروین کو ڈرانے کی کوشش بھی کی جس کے بعد معافی مانگ کر پروین وہاں سے چلاگیا۔

پروین کی جانب سے وقارآباد پولیس میں شیخ فیاض ڈپٹی تحصیلدار محکمہ سِول سپلائزکے خلاف مذکورہ بالا الزامات کے ساتھ شکایت درج کروائے جانے کے بعد پولیس شیخ فیاض کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش میں مصروف ہے۔

شیخ فیاض کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ حیدرآباد کے ساکن ہیں اور اپنی ڈیوٹی کے سلسلہ میں وقارآباد میں مقیم ہیں۔اطلاعات کے بموجب شیخ فیاض کے پاس اس واقعہ کے موقع پر بچوں کے کھیلنے کی بندوق تھی!؟