کوویڈ مریضوں سے زائد فیس وصول کرنے کے الزامات،حیدرآباد کے 64 خانگی اسپتالوں کو محکمہ صحت کی نوٹس

ریاستی خبریں

کوویڈ مریضوں سے زائد فیس وصول کرنے کے الزامات،حیدرآباد کے 64 خانگی اسپتالوں کو محکمہ صحت کی نوٹس

حیدرآباد:28۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

 کوروناوائرس کے قہر کے دؤران زیادہ تر حیدرآباد کے خانگی ہسپتالوں پر یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ انہوں نے عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاکر کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے نام پر لاکھوں روپئے فی کس وصول کیے ہیں۔

جن میں سے زیادہ تر متاثرین کی موت کے باؤجود بھی ان ہسپتالوں کو انسانی ہمدردی کا جذبہ چھوکر نہیں گزرا!جبکہ ڈاکٹر س اور پیشہ طب سماج میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

کئی ایسی اطلاعات زیر گشت رہیں کہ مریضوں کے افراد خاندان سے فی مریض 15 لاکھ روپئے سے لیکر ایک کروڑ روپئے تک لیے گئے اور ان میں کئی ایسے بدقسمت خاندان بھی ہیں جنہوں نے ان ہسپتالوں کے بھاری بھرکم بلس کی ادائیگی کیلئے مکانات،زیور اور اراضیات تک مجبوری کی حالت میں سستے داموں میں فروخت بھی کردیا اسکے بعد بھی انکے اپنوں کی نعشیں ہی انکے ہاتھ آئیں!!

ریاستی حکومت اور وزیراعلیٰ کے سی آر بارہا مرتبہ خانگی ہسپتالوں کو مشورہ بھی دے چکے ہیں کہ وہ اس موقع پر انسانی جذبہ کا مظاہرہ کریں اور کورونا وائرس متاثرین سے حکومت کی جانب سے طئے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں لیکن افسوس!

اب حکومت اور ریاست کے محکمہ صحت کو ان خانگی ہسپتالوں کی لوٹ کھسوٹ اور کورونا متاثرین کے افراد خاندان کی چمڑی ادھیڑے جانے کے بہت دیر بعد خیال آیا ہے کہ خانگی ہسپتالوں پر نکیل کسی جائے!

کاش یہ کام کوروناوائرس کی دوسری لہر کے آغاز کے ساتھ ہی کردیا جاتا اور سخت قوانین نافذ کردئیے جاتے!!

خیر دیر آید درست آید کے مترادف سینکڑوں عوامی شکایتوں کے بعد ریاست کے محکمہ صحت نے آج جمعہ کے دن حیدرآبادکے 64 خانگی ہسپتالوں کو وجہ بتاؤ نوٹس(شوکازنوٹس) جاری کی ہے۔جن پر الزام ہے کہ انہوں نے کوروناوائرس علاج کے نام پر مریضوں کے افراد خاندان سے لاکھوں روپئے اینٹھ لیے ہیں!

جن خانگی ہسپتالوں کو نوٹسیں جاری گئی ہیں ان میں کوکٹ پلی اور کوتہ پیٹ کے اومنی اسپتال،وِن اسپتال (بیگم پیٹ)،ادئے اومنی اسپتال (عابدس) ،کاچیگوڑہ،اوپل ٹی ایکس اسپتال،گلوبل اسپتال (ایل بی نگر) ،لائف لائن میڈیکیور اسپتال(الوال)،لوٹس اسپتال(لکڑی کاپل)،میاکس ہیلتھ(کوکٹ پلی)،پدمجا اسپتال (کے پی ایچ بی)،سائی سدارتھا اسپتال (شاہ پور نگر)،سیالائف اسپتال (کونڈہ پور)،

شری کاراسپتال(سکندرآباد)، کے پی ایچ بی اور نظام پیٹ کے شری شری ہولیسٹک اسپتال،وی آر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال(نیو بوئن پلی)،آدتیہ اسپتال (اوپل)انکواسپتال(ایل بی نگر)،اپولواسپتال(حیدرگوڑہ)،اروناملٹی اسپیشالٹی(ہستیناپورم)،آشااسپتال(کاپرا)،اشوین اسپتال(پنجہ گٹہ)،آسٹرپرائم اسپتال(امیر پیٹ)،

کیئر اسپتال(بنجارہ ہلز) ، سنچری اسپتال(بنجارہ ہلز)، کانٹی نینٹل اسپتال(گچی باؤلی)،ہیپی اسپتال(مدینہ گوڑہ)، ہرش اسپتال(چندا نگر)،حیدرآباد نرسنگ ہوم ،امیج اسپتال(امیر پیٹ )،انٹی گرو اسپتال (مہدی پٹنم)،کمس اسپتال (کونڈا پور،سکندرآباد)،میڈیسین اسپتال (چنتل کنٹہ)،میکس کیور اسپتال(جی این ریڈی نگر)،

نوجیون اسپتال(کارخانہ)،این کیئر اسپتال رام چندراپورم(پٹن چیرؤ)،نیلما اسپتال(صنعت نگر)،نکھل اسپتال(سری نگر کالونی)،پرساد اسپتال (میاں پور)،پرتیما اسپتال( کوکٹ پلی)،رکھشا اسپتال (ایل بی نگر)،راگھویندرانگراسپتال(بوئن پلی)،شالینی اسپتال(برکت پورہ )،رینووا نیلمااسپتال(صنعت نگر)،

شاردا اسپتال( گھٹکیسر)،شن مکھا ویشنوی اسپتال(چیتنیاپوری۔دلسکھ نگر)،سن رڈج اسپتال(موتی نگر)، تمبے اسپتال( ملک پیٹ)،سن شائن اسپتال (سکندرآباد، گچی باؤلی) ان 64 ہسپتالوں کی دیگر شاخوں کو ملاکر جملہ 88 شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے