سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کورونا وائرس سے متاثر،ایمس میں داخل
نئی دہلی : 19۔اپریل (سحر نیوز ڈاٹ کام)
سابق وزیر اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ آج پیر کے دن کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ جنہیں علاج کی غرض سے دہلی کے آل انڈیا انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (ایمس) میں داخل کروایا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ کے کوروناوائرس سے متاثر ہونے پر راہول گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ موجودہ نازک حالات میں ملک کو آپ کی رہنمائی اور مشوروں کی ضرورت ہے۔
وہیں چیف منسٹر دہلی اروند کیجریوال نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

