چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کوروناوائرس سے متاثر
حیدرآباد:19اپریل (سحرنیوز ڈاٹ کام)
چیف منسٹر تلنگانہ کے ۔ چندراشیکھر راؤ آج کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
اس سلسلہ میں آج شام ریاستی چیف سیکریٹری سومیش کمار کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ معمولی علامات کے بعد چیف منسٹر کا کورونا ٹسٹ کروایا گیا تھا۔

چیف منسٹر کے۔ چندراشیکھر راؤ ڈاکٹرس کی صلاح پر آئسولیشن میں اپنے فارم ہاؤز پر ہیں جن کی حالت بہتر اور مستحکم ہے۔
ڈاکٹرس کی تیم ان کی صحت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔