تلنگانہ میں لاک ڈاؤن یا کرفیو کے نفاذ کیلئےحکومت 48گھنٹوں کے اندر فیصلہ کرے:ہائیکورٹ کا سخت حکم

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن یا کرفیو کے نفاذ کیلئےحکومت 48گھنٹوں کے اندر فیصلہ کرے: ہائیکورٹ کا سخت حکم

حیدرآباد:19۔اپریل(سحرنیوز ڈاٹ کام)

ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے آج ریاستی ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو سخت ہدایت دی ہے کہ کوروناوائرس کی وباء کو قابو میں کرنے کیلئے ریاست میں لاک ڈاؤن یا پھر کرفیو کے نفاذ کیلئے اندرون 48 گھنٹے قطعی فیصلہ کرے۔

ریاستی ہائیکورٹ سے ساتھ ہی حکومت تلنگانہ کو پابندبنایا ہے کہ وہ ریاست کے تمام اہم اور بڑے سرکاری اور خانگی ہسپتالوں میں کوویڈ متاثرین کیلئے بستروں کی فراہمی اور علاج کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔

اس مسئلہ پر ریاستی ہائیکورٹ نے انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ اگر اندرون 48 گھنٹے حکومت ریاست میں لاک ڈاؤن یا پھر کرفیو کے نفاذ پر کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہے تو ہائیکورٹ خود اپنی جانب سے ایسے احکامات جاری کرے گی۔

یاد رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے اور اموات بھی ہورہی ہیں اسی تناظر میں ریاستی ہائیکورٹ نے آج حکومت تلنگانہ کو یہ سخت ہدایت جاری کی ہے۔

وہیں اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے سی آر نے اعلان کیا تھا کہ ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن یا کرفیو کے نفاذ کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اسی طرح  تین دن قبل ہی ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے بھی حضور نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن، کرفیو یا پھر دفعہ 144کے نفاذ کی ضرورت نہیں ہے اور دو دن قبل سپرنٹنڈنٹ گاندھی ہسپتال نے بھی اسی خیال کا اظہار کیا تھا۔!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے