وقارآباد ضلع ایس پی کی حیثیت سے نارائن ریڈی نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا
امن و امان کی برقراری اور عوام کو 24 گھنٹے خدمات کی فراہمی کا تیقن
وقارآباد : 21؍جون
( سحرنیوز ڈاٹ کام)
کے۔نارائن ریڈی آئی پی ایس نےبحیثیت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وقارآباد ضلع آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔قبل ازیں دفتر ایس پی وقار آباد پہنچنے پر ایڈیشنل ایس پی یو۔رویندرریڈی اور ایڈیشنل ایس پی ڈی ٹی سی مرلی دھرنے کے۔نارائن ریڈی آئی پی ایس کوگلدستے پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور آرمڈ ریزرو پولیس نے انہیں سلامی دی۔

اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ایس پی ضلع وقارآبادکے۔ نارائن ریڈی آئی پی ایس نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی برقراری انکی اولین ترجیح ہوگی اور عوام کو صاف و شفاف انتظامیہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں گانجہ اور دیگر نشیلی اشیاء کی خرید و فروخت پر سخت نظر رکھی جائے گی اور گانجہ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ضلع ایس پی نے بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہرگز نشہ آور ادویہ کے شکار نہ بنیں۔
انہوں نے ضلع کے عوام سے خواہش کی کہ اگر کوئی گانجہ یا مٹکہ کے غیر سماجی کاموں میں ملوث ہو تو اس کی اطلاع پولیس کو دی جائے اطلاع دینے والوں کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔ ایس پی ضلع وقارآباد نارائن ریڈی نے کہا کہ وقارآباد ضلع میں امن و امان کی برقراری اورغیر سماجی حرکتوں کے سدباب کے لئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
ساتھ ہی انہوں نے ضلع کے تمام پولیس عہدیداروں اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے لئے 24 گھنٹے دستیاب رہیں اور ان کے مسائل حل کریں۔ضلع ایس پی نارائن ریڈی کی جانب سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ضلع کے ڈی ایس پیز، سرکل انسپکٹران و سب انسپکٹران پولیس نے ان سے خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی یو۔رویندر ریڈی اور ایڈیشنل ایس پی ڈی ٹی سی مرلی دھر،ڈی ایس پیز وقارآباد، تانڈوراور پرگی سرینواس ریڈی، کرونا ساگر اور بالاکرشنا ریڈی،انچارج ضلع ورٹیکل ڈی ایس پی جانیا،ڈی ایس پی اے آر ویریش اور دیگر شامل تھے۔دوسری جانب ڈھائی سال تک ایس پی وقارآباد ضلع کی حیثیت سے بے داغ خدمات انجام دینے والے این۔کوٹی ریڈی آئی پی ایس کی کل ایک پر اثر وداعی تقریب منعقد کی گئی جنہیں ترقی و تبادلہ پر ڈی سی پی میڑچل مقرر کیا گیا ہے۔


