جامن مختلف جسمانی مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل
پیٹ میں موجود بالوں کی صفائی کیلئے سال میں صرف ایک جامن ضرور کھائیں
حیدرآباد: 23۔مئی
(سوشل میڈیا ڈیسک/خصوصی رپورٹ)
قارئین کی معلومات کے لیے مختلف ذرائع سے حاصل کی گئیں جامن کے فوائد کی تفصیلات یہاں پیش ہیں :-
1)۔ جامن معدہ، آنتوں کی جلن، خراش اور کمزوری دور کرنے والی بے مثل غذا ہے۔
2)۔ جامن اسٹارچ کو انرجی میں تبدیل کرکے بلڈ شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانا چاہئے۔
3)۔ جامن بھوک بڑھاتا ہے اور صفراء کا زور توڑ کر معدہ کو طاقت دیتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
4)۔ جامن میں پیاس کی شدت اور خون کی گرمی کم کرنے کی قدرتی تاثیر ہے۔
5)۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جامن کا استعمال انتہائی مفید ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا۔
6)۔ بڑھی ہوئی تلی کو کم کرنے اور جگر کی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے نیا خون پیدا کرتا ہے۔
7)۔ گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے لیکن جامن کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔
8)۔ پیشاب کی زیادتی کو کم کرتا ہے مثانہ کی کمزوری دور کرتا ہے۔
09)۔ دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفید پھل ہے۔
10)۔ جامن کی گٹھلیاں سکھا کر پیس کر رکھ لیں اور روزانہ تیس ماشہ پانی سے کھالیں ذیابیطس کا خاتمہ ہو جائے گا۔
11)۔ کمر اور پیروں کے درد سے نجات کے لیے جامن گھٹلی سمیت پیسٹ بنا کر کھائیں۔
12)۔ جامن گرتے ہوئے بالوں کو روکتا ہے۔
13)۔ بڑھی ہوئی تلی کیلئے خالی جامن، جامن کا سرکہ یا جامن کا شربت بنا کر پینا بہت مفید ہے۔
14)۔ جامن کی چھال کا جو شاندہ اسہال اور پیچش میں فائدہ دیتا ہے۔
15)۔ جامن کی چھال کو پانی میں پکا کر غرارے اور کلیاں کرنے سے پھولے ہوئے مسوڑھوں اور گلے آنے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
16)۔ جن کا معدہ کمزور ہو ان کے لیے جامن اور جامن کا سرکہ بہترین دواء کا کام کرتے ہیں۔
17)۔ آنکھوں سے پانی نکلتا ہو یا موتیا آر ہا ہوتو جامن کی گھٹلی سکھا کر باریک پیس لیں اور صبح و شام تین تین ماشہ سادہ پانی کے ساتھ لیں۔
18)۔ جن لوگوں کو رات میں برے خواب آتے ہوں ان کو جامن کی گھٹلی کا پاؤڈر صبح وشام کھانا چاہئے۔
19)۔ بیٹھے ہوئے گلے اور آواز کیلئے جامن کی گھٹلیوں کو پیس کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوس لیں۔
20)۔ کیسے بھی دستوں میں جامن کے درخت کےڈھائی پتے جو نہ زیادہ سخت ہوں نہ زیادہ نرم پیس کر تھوڑا سا نمک ملاکر اسکی گولیاں بنالیں اور ایک گولی صبح و شام لینے سے دست فوراً رک جائیں گے۔
21)۔ جامن کے پتے السر میں مفید ہیں۔
22)۔ جامن کا جوس مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔
23)۔ اینیمیا کے شکار افراد جامن ضرور کھائیں۔
24)۔ 100 گرام جامن میں 55 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے جو دل کے مریضوں کے لیے ا چھا ہے۔
25)۔ جامن کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔
26)۔ جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لیے بہترین ہے۔
27)۔ ایکنی کے لیے روزانہ رات کو جامن کی گھٹلی پیس کر دودھ میں ملا کر لگانے سے ایکنی ختم ہو جاتی ہے۔
28)۔ داغ دھبوں سے نجات کےلیے جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر،لیموں کا رس،بیسن، بادام کا تیل اور عرق گلاب چندقطرےملا کر چہرے پرلگائیں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔
29)۔ آئلی اسکن Oily Skin کے لیے جامن کا پلپ، جو کا آٹا، آملہ کا رس اور عرق گلاب ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔
30)۔ جامن کا مزاج خشک سرد ہے گرم مزج رکھنے والوں کے لئے مفید ہے۔
(بشکریہ: نوائے وقت پاکستان، تاریخ اشاعت: 29 جنوری 2018ء)

جامن کے بے شمار فوائد :۔
ہیموگلوبن میں اضافہ: جامن میں موجود وٹامن سی اور آئرن کی کثیرمقدار ہیموگلوبن کو بڑھانےمیں اہم کردار اداکرتاہے۔ہیموگلوبن خون میں آکسیجن کو ملاتا ہے جس سےخون کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے پھر اسے جسم کے تمام حصوں تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے،جس سے چہرہ صاف اورجلد چمک جاتی ہے۔
ذیابیطس کے لیے مفید: ذیابیطس کے مریضوں کے لیےجامن کا استعمال نہایت ضروری ہے،جامن خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے سے روکتا ہے تب ہی شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ جامن کی پتے بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیےبے حد مفید ہیں۔
خون کو صاف کرنا: جامن میں موجود آئرن خون کوصاف کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔اس کےعلاوہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیے جامن کا استعمال ضروری ہے۔
دل کی بیماریوں کے لیے مفید: جامن انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہےکیونکہ اس میں پوٹاشیم بڑی تعداد میں موجود ہے۔100 گرام جامن میں 55 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے جو دل کی بیماریوں،ہائی بلڈ پریشر اوراسٹروک وغیرہ سےمحفوظ رکھتا ہے۔جامن کا باقائدگی سے استعمال شریانوں کو سخت ہونے کے روکتا ہے۔
دانتوں کو مضبوط کرنا: وٹامن سی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل جامن، دانتوں کے لیے بہت مفید ہے۔جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت سے متعلقہ تمام مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔
وزن میں کمی: جامن میں موجود فائبر بہت دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتا۔ جامن وزن کو بڑھنے سے روکتا ہےاور اسے کنٹرول میں بھی رکھتا ہے۔ (بشکریہ: روزنامہ جنگ،پاکستان،تاریخ اشاعت: 19 جولائی 2018)
جامن کے بیش قیمت فوائد :۔
جامن کی اقسام :۔
جامن چھوٹابھی ہوتا ہےجسے دیسی جامن کہتے ہیں اور بڑابھی جو پھلنداکہلاتا ہے جبکہ ایک تیسری قسم بھی ہوتی ہےجس کا گودابہت کم ہوتا ہے۔
⬅️ بواسیر کا خون بند کرنے کیلئے بیس گرام جامن کے پتے ایک پاؤ دودھ میں رگڑ کر چھان کر پلانا مفید ہے۔
⬅️ جامن میں فولاد کی موجودگی کی وجہ سے خون کے سرخ ذرات کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔
جامن کے چند طبی استعمالات :-
مضبوط دانت اور مسوڑھے :۔
جامن کی لکڑی کا کوئلہ پیس کر قدرے نمک اور سیاہ مرچ ملا کرمنجن کی طرح استعمال کرنے سے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔اس طرح جامن کے درخت کی چھال کے جوشاندے سے بھی یہی فوائد ملیں گے۔
منہ کے چھالے :۔
منہ کے چھالوں میں بغیر نمک جامن کا استعمال مفید ہے۔
دمہ اور کھانسی :۔
جامن کے درخت کا چھلکا دو تولہ آدھے کلو پانی میں جوش دیں۔جب ایک پاؤ پانی باقی رہ جائے تو چار رتی نمک ملا کر صبح وشام پینے سے مرض دمہ اور کھانسی میں مفید ہوتا ہے۔
زخم :۔
جامن کا چھلکا،پانچ تولہ کوایک کلو پانی میں جوش دیں۔جب ایک پاؤ پانی رہ جائے تو چھان کر اس نیم گرم پانی سے زخموں کو دھوئیں زخم صحیح ہو جائیں گے۔
نکسیر :۔
جامن کے پھول خشک کر کے خوب باریک پیس کر ہلاس کی طرح استعمال کرنے سے نکسیر رک جاتی ہے۔
تلی کا ورم :۔
جامن کا سرکہ کھانے اور ورم پر لگانے سے ورم تلی میں فائدہ ہوتا ہے۔
جامن کھانے کا صحیح طریقہ :۔
جامن کھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ نمک اور سیاہ مرچ پیس کر اس کے ساتھ کھایا جائے
احتیاطی تدابیر :۔
جس طرح ہر شے میں اعتدال ہی مناسب راہ عمل ہے اس طرح جامن بھی حد اعتدال میں استعمال کریں۔
اس کا زیادہ استعمال قبض پیدا کرتا ہے۔
ہمیشہ کھانے کے بعد کھائیں خالی پیٹ کھانے سے پیٹ درد پیدا کر دیتا ہے-
(بشکریہ: سبحان اللہ، فیس بک پیج پوسٹ، تاریخ: 13جولائی 2019)
جامن اور شہتوت پر :
” سید مکرم نیاز کا ایک فیس بک پوسٹ، 26 جون 2022) "
"آج کی نسل کو معلوم ہی نہیں کہ جامن جتنا مہنگا انہیں آج خریدا جاتا ہے وہ کبھی مفت میں ملا یا بنٹا کرتے تھے۔
بیسویں صدی کی 8 ویں دہائی کی ابتدا میں جب ہم اسکول کے طالب علم تھے،تب موسم گرما میں آدھے دن کے اسکول سے واپسی پر…کبھی اسکول کے درختوں سے،کبھی اسکول سے گھر واپسی کے راستہ کنارے،کبھی اقربا و پڑوسیوں کے گھروں کے اندرون/بیرون واقع درختوں سے جامن اور شہتوت بلا روک ٹوک توڑ کر کھانے کا کتنا مزہ ہوا کرتا تھا۔یہ دونوں بہتر صحت کے ضامن پھل بھی ہیں۔
آج شہتوت تقریباً 500 روپے فی کلو ہے تو جامن فی کلو 200 روپئے سے زائد۔
اور آج…
گھروں،تعلیم گاہوں،رستہ کنارے نہ اس کے درخت ہیں اور نہ ہی آج کی برگر/پیزا نسل میں جامن/شہتوت کھانے کا کوئی شوق نہ کوئی جذبہ!”

