آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پہنچے

آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر  ڈیوڈ وارنر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ  پہنچے

حیدرآباد : 12۔جنوری
(سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر و سابق کپتان  ڈیوڈ وارنر کسی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے حصہ کی طرح حیرت انگیز طور پر ایک ہیلی کاپٹر کےذریعہ بگ بیاش لیگ BBL#  کا میچ کھیلنے کی غرض سے سڈنی کے کرکٹ گراؤنڈ اسٹیڈیم پہنچے۔جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے فوری بعد ڈیوڈ وارنر ہیلی کاپٹر کےذریعہ سیدھےسڈنی کے کرکٹ گراؤنڈ پہنچے جہاں ان کا ہیلی کاپٹر بحفاظت لینڈ ہوا۔ بتایا جاتاہےکہ بگ بیاش لیگ کے منتظمین نے خود ڈیویڈ وارنر کے لیے یہ انتظام کیا تھا۔یاد رہے کہ جاریہ ماہ ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کی قومی ٹیم کےلیے اپنا آخری ٹسٹ میچ سڈنی گراؤنڈ میں پاکستان کےخلاف کھیلا تھا اور اس کےبعد انہوں نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ وہ پہلے ہی ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے شائقین  اور کرکٹ کی دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر اب آسٹریلیا کی ٹیم کی جانب سے صرف ٹی۔20 میچ ہی کھیلیں گے۔9 فروری سے 13 فروری تک ویسٹ انڈیز میں منعقدہونے والی ٹی۔20 سیریز میں ڈیوڈ وارنر حصہ لیں گے۔امکان جتایا جارہا ہے کہ جون میں منعقد ہونے والے ٹی۔20 ورلڈ کپ ڈیوڈ وارنر میں وہ آخری مرتبہ حصہ لیں گے اور اس کے بعد وہ اس سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔!!

سڈنی تھنڈر چیف نے بتایا کہ چونکہ ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے اور سڈنی تھنڈر چیف کے لیے یہ ان کا پہلا میچ ہے تو انہیں فقید المثال طریقہ سے کرکٹ گراؤنڈ پر مدعو کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ وانر سڈنی تھنڈر چیف کے لیے تین سیزن کرکٹ کھیلیں گے اور آج وہ پہلا میچ سڈنی سکسر سے ہونے والے میچ میں کھیلیں گے۔

بعدازاں ڈیوڈ وارنرمتحدہ عرفب امارات UAE# میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ٹی۔20 لیگ میں دہلی کیاپٹلس کے کپتان کےطورپر کھیلیں گے۔