تلنگانہ میں مزید 26 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے، سمیتا سبھروال بھی شامل
عائشہ مسرت خانم سیکریٹری ٹمریز مقرر، احمد ندیم پرنسپل سیکریٹری برائے حکومت
بحیثیت کلکٹر وقارآباد ضلع عائشہ مسرت خانم نے اپنی دختر کو ٹمریز کے اسکول میں داخلہ دلوایا تھا
حیدرآباد : 03۔جنوری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی کی اقتدار سےبے دخلی اور کانگریس کی حکومت قائم ہونے کے بعد اندرون ایک ماہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت والی حکومت تلنگانہ بڑے پیمانے پر سب کو چونکادینے والے اقدامات کےذریعہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں میں مصروف ہے۔
آج 3 جنوری کو ریاستی حکومت نے مزید 26 اہم آئی اے ایس عہدیداروں کےتبادلوں کے احکام پرمشتمل جی او آر ٹی نمبر 3 جاری کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ 2024ء میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کے پیش نظر یہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔!!
⬅️ سینئر آئی اے ایس عہدیدارمحترمہ سمیتا سبھروال (2001ء بیاچ) بھی شامل ہیں جنہیں سیکریٹری وزیراعلیٰ کےعہدہ سے ہٹاکر رکن سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ فینانس کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔
⬅️ راہول بوجا آئی اے ایس(2000ء بیاچ) کو سیکریٹری حکومت تلنگانہ،محکمہ آبپاشی اور سی اے ڈی کےطور پر تعینات کیا گیاہے۔اسی عہدہ سے محترمہ سمیتا سبھروال کو فارغ کیا گیاہے۔
⬅️ جناب احمد ندیم (آئی اے ایس 1997ء بیاچ)کمشنر لیبر کا تبادلہ عمل میں لاتےہوئے انہیں پرسنل سیکریٹری حکومت تلنگانہ و منصوبہ بندی مقرر کیا گیا ہے۔ کے۔کرشنا راؤ کو اس عہدہ سے بحال کیا گیا ہے۔
⬅️ محترمہ عائشہ مسرت خانم کا سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز ریسیڈینشیل اسکولس سوسائٹی(ٹمریز) کی حیثیت سے تقررعمل میں لایا گیاہے۔
جس کے تحت اقلیتی اقامتی اسکولس اور کالجز چلائے جاتے ہیں۔عائشہ مسرت خانم نے یکم مارچ 2019 کو ضلع کلکٹر وقار آباد کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا جو ماضی میں ایک صحافی رہ چکی ہیں۔
انہوں نے وقار آباد میں خدمات انجام دینےکے دوران اپنی دختر کو جون 2019ء میں وقار آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلہ دلواتے ہوئے سب کو چونکا دیا تھا۔بعد ازاں یکم فروری 2020ء کو ان کا وقارآباد سے تبادلہ عمل میں لایا گیا تھا۔تاہم انہیں بی آر ایس دؤر حکومت میں کوئی اہم عہدہ تفویض نہیں کیا گیا تھا۔!
⬅️ محترمہ دیویا دیو راجن، آئی اے ایس جن کا 2010ء کے بیاچ سے تعلق ہے اپنی پوسٹنگ کا انتظار کر رہی تھیں کو ڈائریکٹر اور ریاستی پراجا وانی نوڈل آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
موجودہ میونسپل ایڈمنسٹریشن محترمہ ہری چندنا داساری،آئی اے ایس(2010ء بیاچ) کا بحیثیت کلکٹر ضلع نلگنڈہ تبادلہ کیا گیاہے۔ محترمہ دیویا راجن کو 2016ء میں جدید اضلاع کی تشکیل کے بعد متحدہ ضلع رنگاریڈی سے وجود میں آنے والے وقارآباد ضلع کی پہلی ضلع کلکٹر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔تاہم 2017 میں اچانک ان کا عادل آبادضلع تبادلہ عمل میں لایا گیا تھا۔محترمہ دیویا دیوراجن بھی اپنی بہترین خدمات کے لیے وقارآباد ضلع میں آج بھی اپنی ایک خصوصی پہچان رکھتی ہیں۔
⬅️ ڈاکٹر اے۔شرت (آئی اے ایس 2005ء بیاچ) جوکہ موجودہ طور پر کلکٹر ضلع سنگاریڈی خدمات انجام دے رہے ہیں کا گورنمنٹ سیکریٹری و ٹرائبل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی حیثیت سے تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔موجودہ ڈاکٹر کرسٹنیا کو اس عہدہ سے بحال کیا گیا ہے۔
⬅️ محترمہ بھارتی ہولیکری، آئی اے ایس (2010 بیاچ) جو پوسٹنگ کے انتظار میں تھیں کو ڈائرکٹر آرکیا لوجی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور شیلجارامائیر، آئی اے ایس (1997 بیاچ) کو مذکورہ پوسٹ سے فارغ کیا گیا ہے۔
⬅️ سندیپ کمار سلطانیہ آئی اے ایس (1998ء بیاچ) کو سیکریٹری پنچایت راج کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
⬅️ محترمہ ہریتا آئی اے ایس (2013ء بیاچ) ڈائرکٹر آف کوآپریشن، اینڈ رجسٹرار آف کوآپریٹیو سوسائٹیز مقرر کیا گیا ہے۔
⬅️ ڈی کرشنا بھاسکر آئی اے ایس (2010ء بیاچ) اسپیشل سیکریٹری برائے حکومت تلنگانہ،فینانس ومحکمہ منصوبہ بندی تقررکیا گیا ہے۔
⬅️ مہیش دت ایکا آئی اے ایس (1995ء بیاچ) کو اسپیشل سیکریٹری محکمہ معدنیات کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
⬅️ کے۔ششانک آئی اے ایس (2013 بیاچ)،کلکٹر ضلع محبوب آباد کا تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے انہیں کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ، رنگاریڈی ضلع مقرر کیا گیا۔ گوتم پوترو آئی اے ایس کو مذکورہ پوسٹ سے فارغ کیا گیا ہے۔
⬅️ اڈویت کمار سنگھ آئی اے ایس (2013 بیاچ) جو مرکزی ڈیپوٹیشن سے واپس ہوئے ہیں کو کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ، محبوب آباد کے طور پر تعینات کیا گیا۔
⬅️ محترمہ چٹیم لکشمی آئی اے ایس( 2013 بیاچ) جو پوسٹنگ کا انتظار کررہی تھیں کومنیجنگ ڈائرکٹرتلنگانہ اسٹیٹ ڈیری ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔فیڈریشن لمیٹڈ سے آدھار سنہا آئی اے ایس (ریٹائرڈ) کو مذکورہ پوسٹ سے فارغ کیا گیا۔
⬅️ ایس کرشنا آدتیہ آئی اے ایس (2014 بیاچ) رکن سکریٹری ٹی ایس پی سی بی کو ڈائرکٹرلیبر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
⬅️ منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس فوڈس محترمہ ایس سنگیتا ستیہ نارائنا آئی اے ایس (2015 بیاچ) کو چیف منسٹر (سی ایم او) کےجوائنٹ سکریٹری کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔
⬅️ ویلورو کرا نتی آئی اے ایس (2016 بیاچ)، کو کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ سنگا ریڈی ضلع مقرر کیا گیا ہے۔
⬅️ بی ایم سنتوش آئی اے ایس (2017 بیاچ)، ایڈیشنل سکریٹری اورکنٹرولر امتحانات،TSPSC کو کلکٹر وضلع مجسٹریٹ جوگو لامبا گدوال ضلع کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
⬅️ کدھیرون آئی اے ایس (2020 بیاچ) کو حیدرآباد کے مجالس مقامی کے ایڈیشنل کلکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
⬅️ بی۔وینکٹیشم آئی اے ایس (1995ء بیاچ) کو اسپیشل سیکریٹری بی سی ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔
⬅️ ڈاکٹر جیوتی بدھا پرکاش آئی اے ایس (2002 بیاچ)کو پولیوشن کنٹرول بورڈ رکن سیکریٹری تعین کیا گیا ہے۔
⬅️ محترمہ ایم۔پرشانتی آئی اے ایس (2009 بیاچ) کو ڈائرکٹر آیوش کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔
⬅️ ڈی۔کرشنا بھاسکر آئی اے ایس (2010ء بیاچ) کو اسپیشل سیکریٹری برائے فینانس اینڈ پلاننگ مقرر کیا گیا ہے۔
⬅️ آر وی کرنن آئی اے ایس (2012 بیاچ) کو ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی کے مینجنگ ڈائرکٹر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
⬅️ ایم رگھو نندن راؤ آئی اے ایس (2000ء بیاچ ) کو سیکریٹری گورنمنٹ و جنرل اڈمنسٹریشن کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
” یہ بھی پڑھیں "
ریلوے اس کتے کو سیکیورٹی کی ملازمت فراہم کرے!!، وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹ

