وقارآباد زائداز 5 گھنٹوں تک شدید کہر اور شبنم کی لپیٹ میں
موسم انتہائی سرد، اننت گیری ہلز پر ہزاروں سیاحوں کا ہجوم
حیدرآباد/وقارآباد : 25؍ڈسمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کا وقارآبادضلع مستقر اور اس کے اطراف و اکناف کےکئی علاقے آج 25 ڈسمبر کی صبح شدید گہری کہر اورشبنم میں غرق رہے۔اس دؤران وقارآباد ملک کے کسی مشہور سیاحتی مقام کا منظر پیش کر ریا تھا۔مکانات،سڑکیں اور بلند عمارتیں اس کہر کی گہری چادر میں چھپ کر رہ گئی تھیں۔تھوڑے فاصلہ کی چیزیں بھی مشکل سے نظر آ رہی تھیں۔
وہیں وقارآباد سے 6 کلومیٹر کے فاصلہ پر موجود تلنگانہ کے اوٹی کی حیثیت سےمشہور اننت گیری ہلز بھی آج صبح کئی گھنٹوں تک گہری کہر کی چادر میں لپٹ کر رہ گیاتھا، جہاں آج کرسمس کی تعطیل کے باعث تفریح کی غرض سے بشمول حیدرآباد مختلف مقامات سے آئے ہوئے سیاح اس کہر سے لطف اندوز ہوئے۔
9 بجے دن صبح تک بھی اس گہری کہر کےباعث سارا علاقہ کہر میں لپٹارہا۔وقارآباد چونکہ جنگلاتی علاقوں سے گھرا ہواہے وہاں جاریہ موسم سرماء میں اور کئی سال بعد یہ نظارہ پہلی مرتبہ دیکھا گیا۔اس کہر کے باعث راستہ نظر نہیں آ رہا تھا جس سے گاڑیوں کے گزرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ دس بجے دن تک بھی گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس کی روشنی میں دھیمی رفتار کے ساتھ گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔اس کہر کے دؤران دس بجے کے بعد سورج کی شعاوں کے بعد ہی اس کہر کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔
مقامی افراد نے بتایاکہ اتنی شدت کی کہر اور شبنم کئی سال بعد دیکھنے میں آئی ہے۔جس سے عمارتیں اور سڑکیں بھی نظر نہیں آرہی تھیں۔اننت گیری ہلز پر جہاں آج تعطیل کےباعث سیاحوں کا ہجوم پہنچا ہے شدید کہر کی لپیٹ میں دیکھا گیا۔ہزاروں سیاح آج اننت گیری ہلز پر دیکھے گئے جہاں سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔
https://www.facebook.com/khanyahiya276/videos/1049841856343099
اسی کہر اور شبنم کے دؤران آج صبح کی اولین ساعتوں میں 5 بجے حیدرآباد سے اننت گیری ہلز آنےوالےسیاحوں کی ایک تیز رفتار کار وقارآباد کے شیواریڈی پیٹ تالاب میں گرپڑی جس میں بشمول خاتون پانچ افراد سوار تھے۔چار افراد اس تالاب سے بحفاظت نکال لیے گئے لیکن ایک گنا شیکھر نامی نوجوان کی نعش نصف درجن سے زائد غوطہ خوروں کی جانب سے 11 گھنٹوں کی تلاشی کے بعد آج شام 4 بجے تالاب سے برآمد ہوئی۔اس سے اندازہ ہوتا ہے وقارآباد اور اس کے اطراف کے علاقہ زائد 5 گھنٹوں تک شدید کہر کی لپیٹ میں رہے۔!!
" یہ بھی پڑھیں "
Vikarabad#
Fog#
FoggyMorning#
Vikarabaddistrict#
Telangana#

