نئی نسل میں اردو کے فروغ اور مطالعہ کا شوق پیدا کرنا وقت کا اولین تقاضہ
بزم ادب تنظیم اصلاح معاشرہ کے ادبی اجلاس و مشاعرہ سے ڈاکٹر عابد معز اور ڈاکٹر اسلم فاروقی کا خطاب
حیدرآباد: 16۔اکتوبر
(پریس نوٹ/سحر نیوز ڈاٹ کام)
نئی نسل میں اردو کے فروغ اور مطالعہ کا شوق پید اکرنا وقت کا اولین تقاضہ ہے، اردو قاری میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کی جستجو کی جانی چاہئے،محلہ کی سطح پر کتب خانے قائم کیےجانے چاہئے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد معز نامور بین الاقوامی طنز و مزاح و انشائیہ نگار نے بزم ادب تنظیم اصلاح معاشرہ کی جانب سے رائل گیسٹ ہاوز، ٹولی چوکی میں منعقد ادبی اجلاس ونعتیہ مشاعرہ سے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تمام زندگی کے مسائل کو افسانہ،تخلیقی ادب،تخیلی ادب،شاعری سے حل کرناچاہتے ہیں جو ممکن نہیں ہے۔معلوماتی ادب آج کے دؤر میں بے حد ضروری ہے۔

ڈاکٹر اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد نے کہا کہ امت میں جو بگاڑ آیا ہے اس بگاڑ کو دور کرنے کی غرض سے اصلاح معاشرہ کا کام شروع کیا گیاہے۔محمدنعیم بانی تنظیم اصلاح معاشرہ نے تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔انہوں مزید کہا کہ ادب کے ذریعہ سے بھی اصلاح معاشرہ ممکن ہے۔ہمار ے پاس علامہ اقبال،اکبر و دیگرشعراء کی شاعری موجود ہے،ایک قلم کار اپنی تحریر کےذریعہ سماج کے بگاڑ کو دور کرسکتا ہے۔انہوں نے بزم ادب اصلاح معاشرہ کے ذمہ داران کو اس کام کے لیے مبارکباد پیش کی۔

محمد نعیم سابق خادم الحجاج و خادم اصلاح معاشرہ، حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی اصلاح کی ضرورت ہے، قوم کی اصلاح کی فکر کی ضرورت ہے،معاشرہ فرد اور خاندان سے وجود میں آتا ہے ہماری اپنی اصلاح سے معاشرہ میں سدھار پیدا ہوگا۔اگرہمارا معاشرہ نمازی بن جائے تو اصلاح معاشرہ کی رفتار میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوگا،اخلاق،کردار کی تعمیر کا کام ہونا چاہیے۔
انہوں نے بزم ادب اصلاح معاشرہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور شعراء اکرام سے درخواست کی کہ وہ اصلاح معاشرہ کے مختلف موضوعات پر اپنا کلام لکھیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا ممشاد قاسمی،مولانا تنظیم قاسمی،مفتی زاہد،ڈاکٹر عزیز سہیل اور دیگر موجود تھے۔
ادبی اجلاس کےفوری بعد نعتیہ مشاعرہ ڈاکٹر محسن جلگانوی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔مہمان شعراء ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق،جناب زعیم زومرہ، زاہد ہریانوی،اطیب اعجاز،شکیل ظہیر آبادی، سعداللہ خان سبیل، ڈاکٹر نسیم زیدی، عبدالرشید ارشد اور ڈاکٹر محسن جلگانوی نے اپنا کلام سنایا۔

پروگرام کا آغاز قاری عبدالرحیم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔پروگرام کے ابتداءمیں مفتی زاہد نے قرآت کی۔بزم کی جانب سے ڈاکٹر خوشتر کی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی تکمیل پر انہیں تہنیت پیش کی گئی۔نظامت کے فرائض سعداللہ خان سبیل نے انجام دئے۔محمد نعیم سابق خادم الحجاج و خادم اصلاح معاشرہ کے شکریہ پر پروگرام اختتام عمل میں آیا۔
" یہ بھی پڑھیں "
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا
کہیں زمیں تو کہیں آسماں نہیں ملتا
نامور شاعر و گیت کار ندا فاضلی کے یوم پیدائش پر خصوصی مضمون
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا ، نامور شاعر و گیت کار ندا فاضلی کے یوم پیدائش پر خصوصی مضمون


